ہند امریکہ نیوکلیر معاہدہ - امریکہ کی جانب سے پاکستانی تنقید مسترد - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

ہند امریکہ نیوکلیر معاہدہ - امریکہ کی جانب سے پاکستانی تنقید مسترد

واشنگٹن
آئی اے این ایس
امریکی صدر بارک اوباما کی دورہ ہند کے دوران سول نیو کلیر پروگرام پر ہند۔ امریکہ تعاون سمجھوتے سے متعلق اسلام آباد کی جانب سے کئے گئے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے امریکی ترجمان جین ساکی نے جمعہ کے دن کہا کہ اس ضمن میں ایک طویل مدت سے بات چیت ہوتی رہی ہے جب کہ پاکستان اور ہندوستان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی ضروریات ، تعاون کی نوعیت اور انداز مختلف ہوسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کا ہندو پاک کے ساتھ تعاون اپنی نوعیت اور علیحدہ طور کا ہے ۔ تاہم انہوں نے تمام تفصیلات کو عوامی سطح پر لانے سے انکار کردیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ’’امریکہ‘ہند۔ پاک دونوں ہی ممالک کو اس بات کا تیقن دیتا ہے کہ ان کے ساتھ اس کے مستحکم روابط رہیں گے ۔ جو ہمارے اسٹریٹیجک مفادات کے لئے ناگزیر ہیں اور وہ اپنے طور پر اٹل ہیں۔ لیکن ہم اس بات کا اعادہ ضرور کریں گے کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے مضبوط اسٹریٹیجک روابط ہیں۔ نیز امریکہ کی جانب سے ہند۔ پاک امن مذاکرات کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ’’ ہمیشہ سے امریکہ دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری رکھنے کی تلقین کرتا رہا ہے ۔ تاہم اس کے نظام الاوقات ، سطح یا طریقہ کار کا فیصلہ خود فریق کو کرنا ہوگا۔‘‘

US rejects Pakistan criticism of India-US nuclear deal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں