بھاشن سے راشن کا انتظام نہیں ہوتا - مودی کی نعرے بازی پر ممتا بنرجی کی تنقید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

بھاشن سے راشن کا انتظام نہیں ہوتا - مودی کی نعرے بازی پر ممتا بنرجی کی تنقید

کولکاتا
ایس این بی
بڑے بڑے بھاشن دے کر نریندر مودی ملک کے عوام کو راشن نہیں دے سکتے بلکہ اپنا الو سیدھا کررہے ہیں۔ اس لئے بڑے بڑے دعوے کرنے والے لیڈروں کو میں چیلنج کرتی ہوں کہ پہلے عوام کے لئے کام کرکے دکھاؤ پھر پتہ چلے گا کہ کام کرنے سے کیسے اپوزیشن کی تنقیدوں کا نشانہ بنا پڑتا ہے ۔ جمعہ کو چیتلا میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن کی زیر قیادت واٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے اپنے بیان میں کہا کہ نریندر مودی صرف بڑے بڑے نعرے دے کر ملک کے عوام کو بے وقفوف بنانے کا کام کررہے ہیں مگر انہیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ نعرے بازی سے ترقی نہیں ہوگی بلکہ کام کرنے سے ترقی ہوگی ۔ اس لئے ملک کی ترقی کے لئے کام کرنے والوں کی راہ میں رکاوٹ نہ کھڑی کریں بلکہ ان کو تعاون کرے۔ کولکاتا کے میئر شوبھن چٹر جی نے بھی مرکزی حکومت کےJNNURMپروجیکٹ کے لئے رقم فراہم نہ کرنے اور بیشتر پروجیکٹ پرروک لگانے کی بات پر مودی حکومت کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر مقامی کونسلر ریاسی وزیر فرہاد حکیم و دیگر موجود تھے ۔

Mamata Banerjee criticize Modi

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں