لاس اینجلس میں خواتین کے لئے پہلی مسجد کھول دی گئی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

لاس اینجلس میں خواتین کے لئے پہلی مسجد کھول دی گئی

لاس اینجلس
رائٹر
لاس اینجلس میں مسلم خواتین کے لئے پہلی مسجد کھول دی گئی۔ گزشتہ جمعہ کو امریکہ بھر سے آئی ہوئی150خواتین نے اس مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی ۔ مسجد کی خاص بات یہاں خطبہ کا تقرر ہے ۔ اس مسجد میں صرف خواتین نمازیوں کو نماز کی ادائیگی کی اجازت ہے ۔ یہاں آنے والی خواتین کا کہنا تھا کہ اس مسجد کا قیام بہت تاریخی موقع ہے ۔ ابتدائی طور پر مسجد میں صرف جمعہ کی نماز مہینہ میں ایک بار ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر عدینہ لیکوچ نے روایتی خطبہ دیا جب کہ عام طور پر خطبہ دینے کا عمل مردوں کی جانب سے کیاجاتا ہے ۔ عدینہ نے اس موقع پر کہا کہ ہمارے پاس اپنے مذہبی عقائد برقرار رہنے کے لئے حق اور ذمہ داری ہے ۔ عدینہ، کیلیفورنیا کی مسلم پبلک افیرس کونسل کی کارکن ہے۔ عام طور پر دیگر مساجد میں خواتین مردوں سے علیحدہ ہوکر نماز ادا کرتی ہیں۔ اس موقع پر ایک خاتون نے کہا کہ ہم خواتین عام طور پر جمعہ کا خطبہ گھر پر ٹیلی ویژن پر سنتی ہیں ، تاہم پ ہلی مرتبہ مسجد میں بیٹھ کر خطبہ سننے کا شرف حاصل ہوا۔

A mosque of their own: Women-only Muslim religious center opens in LA

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں