صدام کو پھانسی دینے میں مستعملہ رسی کی نیلامی کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-08

صدام کو پھانسی دینے میں مستعملہ رسی کی نیلامی کا امکان

بغداد
آئی اے این ایس
عراق کے سابق آمر صدام حسین کو پھانسی دینے کے لئے مستعملہ رسی کی نیلامی ہوسکتی ہے ۔ اس کی بولی7ملین ڈالر سے شروع ہوگی۔ انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ رسی سابق عراقی وزیر کے پاس تھی جنہیں صدام دو ر حکومت میں تین مرتبہ اذیت دی گئی اور پھر یہ کویت کے دو تاجروں، ایک دولتمند اسرائیلی خاندان ، ایک بینک اور ایک ایرانی مذہبی ادارے کے پاس رہی۔ سابق عراقی وزیر موافق الرباعی جنہوں نے2006میں صدام حسین کی پھانسی کی قیادت کی، نے اس رسی کو شمالی بغداد میں واقع صدام کے دیوان خانہ میں ان کے مجسمے کی گردن میں لپٹا رکھی تھی ۔ عربی نیوز سائٹ العربی کے حوالے سے انڈیپنڈنٹ نے یہ بات بتائی ۔ الرباعی جنہوں نے تا حال ممکنہ نیلامی کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ اس رسی کے لئے وہ7امریکی ڈالر سے زیادہ رقم کے خواہاں ہیں اور توقع ہے کہ وہ دولت مند خریداروں سے گفت و شنید کریں گے۔ ان کا یہ دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے آدمیوں کو حکم دیا تھا کہ صدام کو پھانسی دیے جانے کے بعد رسی انہین لاکر دیں۔ الرباعی نے انڈیپننڈنٹ کو بتایا کہ وہ رسی کو سابق آمر کے اس مجسمے کے گلے میں ڈالنا چاہتے تھے جسے امریکیوں نے حسین کے محل سے ہٹا دیا تھا ۔ انسانی حقوق کے کارکن احمد سعید نے کہا کہ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کو ریاستی خزانہ میں جانا چاہئے اور اس کا استعمال عوامی بہبود پر ہونا چاہئے کیونکہ عرقی قانون کے مطابق اس طرح کی نیلامی کا نجی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے۔ شیعہ الرباعی جنہوں نے برطانیہ میں24سالہ جلا وطنی کے دوران نیورولوجسٹ اور سرجن کے طور پر خدمات انجام دیں ، صدام کو انجام تک پہنچانے سے قبل، غیاب میں ان پر مقدمہ چلایا گیا اور موت کی سزا بھی سنادی گئی تھی ۔ ان کا کہنا ہے کہ صدام ایک مذہبی آدمی نہیں تھا۔

Rope used in Saddam Hussein execution up for auction

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں