خوشحال طبقہ کے لئے ایل پی جی سبسیڈی ختم کرنے حکومت کا غور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-04

خوشحال طبقہ کے لئے ایل پی جی سبسیڈی ختم کرنے حکومت کا غور

نئی دہلی
یو این آئی
مرکزی حکومت ، خوشحال طبقات کے لئے ایل پی جی پر سبسیڈی کو ختم کرنے پر غور کررہی ہے ۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ابتداً ایل پی جی سبسیڈی، سب سے زیادہ متمول طبقہ یعنی30فیصدانکم ٹیکس ادا کرنیو الے طبقہ کے لئے ختم کئے جانے کا امکان ہے ۔ یہاں یہ بات بتادی جائے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت، نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ڈیزل کی قیمتوں پرسے کنٹرول ختم کردیا تھا اور ان قیمتوں کو مارکیٹ قیمت سے جوڑ دیا ۔ قبل ازیں حکومت، ڈیزل پر سبسیڈی فراہم کرتی تھی ۔ یوپی اے حکومت نے پٹرول کی قیمتوں سے کنٹرول کو ختم کیا تھا۔ زبردست مالیاتی خسارہ کے سبب ممکن ہے کہ حکومت ایل پی جی پر سے سبسیڈی کو برخاست کرنے پر مجبور ہوجائے اگرچہ متوسط طبقہ اور بالائی طبقات کے لئے یہ بات ناپسندیدہ ہوگی۔ بحالت موجودہ دہلی میں صارفین کو رعایتی شرح پر سالانہ12ایل پی جی سلنڈرس بہ قیمت414روپے دستیا ب ہیں ۔ بحالت موجودہ دہلی میں14.2کے جی سلنڈر کی رعایتی قیمت417روپے فی سلنڈر ہے ۔ 12سے زیادہ سلنڈرس کے حصول کی صورت میں14.2کے جی سلنڈر کی مارکٹ یعنی880روپے ادا کرنی ہوتی ہے ۔ ایل پی جی کنکشنس پر سبسیڈی سے دستبرداری کے سبب اس سبسیڈی پر حکومت کے خرچ میں کمی ہوگی ۔ گزشتہ مالیاتی سال میں پکوان گیس پر سبسیڈی کی رقم46,458کروڑ روپے تھی ۔ بجٹ2015میں امکان ہے کہ ایل پی جی سبسیڈی سے متعلق ایک تفصیلی روڈ میاپ مرتب کیاجائے گا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں