سیکولرازم کا مطلب حکومت کا کوئی مذہب نہ ہو - ممبئی ولسن کالج طلبہ سے نائب صدر کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-04

سیکولرازم کا مطلب حکومت کا کوئی مذہب نہ ہو - ممبئی ولسن کالج طلبہ سے نائب صدر کا خطاب

ممبئی
پی ٹی آئی
نائب صدر حامد انصاری نے آج کہا کہ سیکولر ازم کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ حکومت کو کوئی مذہب نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے یہ بیان اس وقت منظر عام پر آیاہے جب سیاسی جماعتیں کے درمیان وزارت اطاعلات و نشریات کے ایک اشتہار پر تنازعہ پیدا ہوا ہے جس میں دستور کے دیباچہ کی تصویر کو پیش کیا گیا ہے جو دستور میں42ویں ترمیم سے قبل کی ہے ۔ دستور کے دیباچہ کی اس تصویر میں لفظ سیکولر اور سوشلسٹ نہیں تھا ۔ نائب صدر حامد انصاری نے جنوبی ممبئی میں ولسن کالج کے طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لفظ سیکولر ازم کا کیا مطلب سمجھتے ہیں، زمینی حقائق یہ ہے کہ ہم ایک سماج ہیں جس میں مخٹلف عقائد کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں ۔ ایک ایک چیلنج ہے کہ ہر کوئی ایک ساتھ مقیم رہے ۔ حکومت کی اصطلاح میں سیکولرازم کا مطلب یہ ہے کہ حکومت کو کسی مذہب کا حامل نہیں ہونا چاہئے۔ انصاری نے کہا کہ حکومت کو مذہب کی بنیاد پر اس کے شہریوں سے امتیاز نہیں کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا مذہب، جنس اور عقیدہ کو بنیاد بنائے بغیر ترقیاتی پروگراموں ، اسکالر شپس کی فراہمی ، کے معاملہ میں حکومت کو مقصد پر مبنی معیار کا حامل ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جنس کی بنیاد پر تفریق تکلیف دہ ہے ، اس سے سماج متاثر ہوتا ہے ۔ صدر نشین راجیہ سبھا نے مزید کہا کہ مسائل کو سماجی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ جنس کی بنیاد پر تفریق کی قانون میں ممانعت ہے لیکن جیسا کہ ہم جانتے ہیں ، ہمار ا سماج اس طرح کے کئی امراض کا شکار ہے۔ اس چیلنج کا ضروری نہیں کے قانونی سطح پر مقابلہ کیاجائے بلکہ اس کا سماج کی بنیاد پر مقابلہ کرنا چاہئے ۔ قانونی طور پر جو ضروری تھا وہ ہم نے کردیا ہے ۔ ہم نے قوانین بنائے ، ہم نے سزائیں مقرر کیں۔ لیکن اس کے توقع کے مطابق نتائج برآمد نہیں ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کے ہر شہری کا فرض ہے کہ ہمارے دستور کی روح پر ایقان بنائیں ۔ انصاری نے کہا کہ ہمارے دستور کا ویژن اس کے متن میں موجود ہے ، یہ ہر شہری کا مقصد ہونا چاہئے کہ اس پر اپنا ایقان رکھیں۔

Secularism means state doesn't have religion of its own: Hamid Ansari after Preamble ad issue
Vice President M Hamid Ansari's interaction with students of Wilson College, Mumbai

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں