مودی کے دعوؤں پر کانگریس کا اعتراض - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-04

مودی کے دعوؤں پر کانگریس کا اعتراض

نئی دہلی
یو این آئی
کانگریس نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے مختلف دعوؤں پر اعتراض جتایا ۔ مودی کا دعویٰ کہ ان کی کارکردگی سے دنیا کی توجہ ہندوستان کی جانب مبذول ہوئی ہے اور ہندوستان کو اب مختلف عالمی فورس میں تسلیم کیاجارہا ہے پر اعتراض کرتے ہوئے کانگریس نے اسے ایک مریضانہ ذہنیت سے تعبیر کیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے مخاطبت میں پارٹی ترجمان آنند شرما نے کہا کہ مختلف غیر ملکی مہمانان کے ہندوستان دوسرے بالخصوص امریکی صدر بارک اوباما ، روسی صدر ولادیمیر پوتن اور دیگر عالمی قائدین کے دوروں کو یہ کہنا کہ اس سے معلوم پڑتا ہے کہ ہندوستان کی آواز اب سنی جارہی ہے اور مختلف غیر ملکی سربراہان16مئی کے بعد ہی ہندوستان کا دورہ کررہے ہیں۔ اس طرح کے بیانات مودی دہلی میں انتخابی ریالیوں میں دے رہے ہیں ۔ اس سے ایسا پتہ چلتا ہے کہ گویا16مئی 2014سے قبل ہندوستان اور ہندوستانیوں کے لئے دنیا کے مسائل کچھ نہیں تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ دعوے ان کی مریضانہ ذہنیت کے غماز ہیں بلکہ یہ ماضی کے تمام عظیم قائدین کی بے حرمتی ، بے عزتی ہے ، بشمول پنڈت جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی ، اٹل بہاری واجپائی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کی جو یہی عہدہ رکھتے تھے لیکن انتہائی باوقار اور باتہذیب ہوتے تھے جب وہ اس طرح کے غیر ملکی مہمانوں کے ساتھ ہوتے ۔ ان عظیم قائدین نے بیرونی مہمانان کو اس طرح مخاطب نہیں کیا جس طرح مودی نے کیا ہے۔ غور طلب بات ہے کہ مودی نے امریکی صدر کو23مرتبہ بارک کہہ کر مخاطب کیا جب کہ اوباما نے انہیں وزیر اعظم جناب مودی ہی کہا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں