حکومت کسی مخصوص کارپوریٹ ادارہ کو نشانہ نہیں بنا رہی ہے - وزیر پٹرولیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-23

حکومت کسی مخصوص کارپوریٹ ادارہ کو نشانہ نہیں بنا رہی ہے - وزیر پٹرولیم

نئی دہلی
پی ٹی آئی
وزارت پٹرولیم سے سرکاری دستاویزات کے سرقہ کے پس منظر میں وزیر آئیل و پٹرولیم دھرمیندر پردھان نے آج پر زور انداز میں کہا کہ وہ تمام لوگ جو سسٹم کو تہس نہس کررہے ہیں کوسزا دی جائے گی لیکن انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کسی مخصوص کارپوریٹ ادارے کو نشانہ نہیں بنارہی ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی وزارت راز کی معلومات سے نمٹنے کے لئے کسی معینہ طریقہ کی خلاف ورزی کرنے کا پتہ چلا رہی ہے ۔ دھرمیندر اپردھان نے یہاں پی ٹی آئی کو بتایا کہ’’ یہ کسی ایک کے بارے میں یاکسی ایک کے خلاف نہیں ہے ۔ ہمارے گھر میں چوری ہوئی ہے اور ہم نے با صلاحیت سسٹم کو رسائی کیا ہے کہ اس چیز کی تفصیلی تحقیقات کرے ۔ انہوں نے یہاں پی ٹی آئی کو بتایا کہ ایک بات واضح ہے کہ یہ حکومت کسی کو بھی سسٹم کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ جو قانون کو توڑتے ہیں انہیں سزا دینے حکومت پر عزم ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایسے وقت کیا جب دہلی پولیس نے خانگی کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں کے بشمول12افراد کو تحقیقات میں شامل کیا ہے اور جنہیں گرفتار کیاجارہا ہے اور مختلف مقامات پر دھاوے ڈالے جارہے ہیں ۔ گرفتار شدہ افراد میں وزارت کے دو ملازمین بھی شامل ہیں ۔ پردھان نے کہا کہ کوئی بھی قانون سے پرے نہیں ہے، کسی کو بھی بخشا نہیں جائے گا ، قانون اپنا کام کرے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی قانون کو توڑ نہیں سکتا ، خواہ کتنا ہی طاقتور ہی کیوں نہ ہو، سسٹم کو توڑنے کی وہ کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے ۔ پولیس کے مطابق بعض ملزمین نے جعلی شناختی کارڈوں کو استعمال کر کے شاستری بھون جس کی دوسری منزل میں وزارتی پٹرولیم ہے ۔ میں نصف شب کو داخل ہوئے اور راز کی دستاویزات حاصل کرکے انہیں بعض کارپوریٹ کمپنیوں کے ایجنٹوں کو فروخت کردیا۔

the government was not targeting any particular corporate, Oil and Petroleum Minister Dharmendra Pradhan

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں