اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے 6300 کروڑ روپے مختص - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-23

اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے 6300 کروڑ روپے مختص

نئی دہلی
پی ٹی آئی
حکومت نے کثیر شعبہ جاتی ترقیاتی پروگرام (ایم ایس ڈی پی) کے تحت11ویں اور12ویں پنچ سالہ پلانس میں اقلیتی فرقوں کی سماجی و معاشی بہبود کے لئے6300کروڑ روپیوں پر مشتمل پراجکٹس کو منظوری دے دی ہے ۔ آر ٹی آئی(حق معلومات) سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وزارت اقلیتی امور نے یہ صراحت بھی کی کہ اقلیتوں کی اکثریت حامل90اضلاع( ایم سی ڈیز) میں پ روگرام کا آغاز2008-09میں ہوا تھا ۔ جواب میں یہ وضاحت بھی کی گئی کہ 11ویں پنچ سالہ منصوبہ میں3780کروڑ روپے مختص کئے گئے تھے جن میں سے3734کروڑ روپیوں پر مشتمل پراجکٹس کو منظوری دے دی گئی ۔ 12ویں پنچ سالہ منصوبہ میں2756کروڑ روپیوں کی مالیت کے پراجکٹس منظور کیے گئے اور اس کے ساتھ ہی1598.96کروڑ روپے اس ضمن میں جاری کئے گئے ۔ اس کے باوجود بعض اقلیتی فرقوں نے فنڈس کے مناسب اور باقاعدہ طور پر استعمال میں نہ لائے جانے کی شکایت کی ہے ۔ ان الزامات پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اقلیتی امور ، مختار عباس نقوی نے کہا کہ بعض پروگرامس زیر جائزہ ہیں اور ان پر نظر ثانی ہورہی ہے ۔ مختص فنڈس کے جائز اور مناسب استعمال سے متعلق ریاستوں کو ہدایات بھی جاری کی جارہی ہیں۔ کیرالا اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں نے فنڈس کا بخوبی استعمال کیا ہے تاہم اتر پردیش ، بہار اور مغربی بنگال جیسی کئی دیگر ریاستوں کے تعلق سے یہ اظہار قدرے مشکل ہے ۔ میں نے ایسی تمام ریاستوں کے چیف منسٹرس سے بات چیت کی ہے اور انہیں یہ احساس دلایا کہ اقلیتوں کے لئے مختص فنڈس کا استعمال صحیح ڈھنگ سے نہیں ہورہا ہے ۔ آر ٹی آئی کے تحت سوال کا جواب دیتے ہوئے وزارت اقلیتی امور نے یہ بھی بتایا کہ اس پروگرام کا نفاذ بلاکس، ٹاؤنس اور فرقوں کی سطح پر ہورہا ہے ۔

Rs 6300 crore alloted for benefit of minorities: RTI

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں