داعش پر ہندوستان میں پابندی لگائے جانے کا امکان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

داعش پر ہندوستان میں پابندی لگائے جانے کا امکان

نئی دہلی
پی ٹی آئی
دولت اسلامیہ عراق و شام( آئی ایس آئی ایس ) نامی خوفناک دہشت گرد گروپ اور اس سے ملحقہ تمام تنظیموں پر غیر قانونی کار کردگیوں ( سے تحفظ) قانون کے تحت بہت جلد پابندی لگائی جائے گی ۔ سرکاری ذرائع نے آج کہا کہ آئی ایس آئی ایس اور اس سے ملحقہ آئی ایس آئی ایل اور آئی ایس کو ممنوعہ تنظیمیں قرار دئیے جانے کا اعلامیہ بہت جلد جاری کیاجائے گا۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے16دسمبر2014کے دن پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے گروپ پر اقوام متحدہ( سیکوریٹی کونسل قرار دادوں کو نافذ کرنے والی) جدول کے تحت ہندوستان میں بھی پابندی لگادی گئی ہے ۔ خیال رہے کہ ممبئی سے تعلق رکھنے والے4افراد مئی2014کے دن عراق۔ شام کو اس تنظیم میں شمولیت کے لئے گئے تھے جن میں ایک گزشتہ سال کے اواخر میں واپس ہوگیا اور مابقی3افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔ نیز گزشتہ سال کے اواخر میں بنگلور میں قائم ہمہ قومی کمپنی کے ایک اگزیکٹیو کو موافق داعش ٹویٹر چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ نیز انٹلی جینس عہدیداروں کی جانب سے ان اندیشوں کا اظہار کیاجارہا ہے کہ نوجوانوں کے اندر اس تنظیم کے تئیں بڑھتا ہوا رجحان بھی ہندوستان کے لئے بہت بڑا خطرہ بن سکتا ہے ۔

Terror Group ISIS to be Banned in India

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں