آندھرا پردیش میں لینڈ پو لنگ کا عمل مکمل - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-16

آندھرا پردیش میں لینڈ پو لنگ کا عمل مکمل

حیدرآباد
پی ٹی آئی
حکومت آندھرا پردیش نے تقریباً20ہزار ایکڑ اراضی لینڈ پولنگ سسٹم کے ذریعہ حاصل کرلی ہے اور پر امید ہے کہ عالمی طرز کے دارالحکومت کو فروغ دینے کے منصوبہ کو شاندار پیمانہ پر روبہ عمل لایاجائے گا۔ مشیر(مواصلات)پرکالا پربھاکر نے بتایا کہ میرا خیال ہے ہم نے لینڈ پولنگ کے ذریعہ ایک بڑے حصہ کو مکمل کرلیا ہے ۔ 13فروری تک تقریباً20ہزار ایکڑ اراضی حاصل کرلی گئی ۔ میرا خیال ہے کہ مزید دو تا تین ہزار ایکڑ اراضی15فروری تک حاصل کرلی جائے گی۔ بعد ازاں حکومت کو اپنا نشانہ 30ہزار ایکڑ پورا کرنے کم وقت رہے گا ۔ وجئے واڑہ، گنٹور علاقہ میں یہ اراضی حاصل کی گئی جہاں مجوزہ دارالحکومت کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اراضی کی حصول میں کسانوں اور اراضی مالکین کی مزاحمت بہت ہی کم ہے ۔ ان میں سے بیشتر پیاکیج کی معقولیت سے اتفاق کرتے ہوئے حکومت کو اراضی دینے کا اعلان کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں سے صرف چند ہی معترض ہیں شائد اس کی وجہ سیاسی اسباب ہو تاہم میں نہیں سمجھا کہ یہ بات ہماری کوششوں میں رکاوٹ ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اے پی حکومت نے جو پیاکیج دیا ہے وہ اب تک کا سب سے بہترین پیاکیج ہے ۔ پیاکیج کے بموجب کسان یا اراضی مالکین اراضی حوالہ کرنے کے بعد تعلقات نہیں توڑتے ۔ انہیں اراضی کے لئے معقول معاوضہ حاصل ہوتا ہے ۔ انہیں اراضی دینے پر ائندہ دس برسوں تک فوائد حاصل ہوتے رہتے ہیں ۔ زرعی مزدوروں کو سوشیل سیکوریٹی پنشن اور اہل نوجوانوں کو اپنا کاروبار شرو ع کرنے حوصلہ افزائی کی جائے گی جو زراعت جاری نہ رکھتے ہوں انہیں مہارت کے فروغ کی تربیت دی جائے گی۔ سنگا پور حکومت کی ایجنسیاں ماسٹر پلان کو فروغ دے رہی ہیں۔ سیڈ کیاپٹل ایریا کے بشمول تین حصوں میں دارالحکومت کو فروغ دیاجارہا ہے ۔ سیڈ کیاپٹل ایریا میں سکریٹریٹ ، راج بھون ، قانون ساز اسمبلی ، چیف منسٹر کا دفتر اور دیگر ضروری عمارتیں ہوں گی ۔ سنگا پور اس کے لئے معاوضہ نہیں لے رہا ہے ۔ یہG2G(گورنمنٹ ٹو گورنمنٹ) خیر سگالی معاملہ ہے ۔ ماسٹر پلان تیار ہونے کے بعد جاپان بھی اس کام میں تعاون کے لئے دلچسپی رکھتا ہے ۔ جون2015تک ماسٹر پلان کی تیاری کا وعدہ کیا ہے، ہر کوئی دارالحکومت کی تعمیر میں دلچسپی رکھتاہے ۔ جو کوئی ایسا کرناچاہے وہ مشترکہ وینچر میں حصہ لے سکتا ہے ۔ چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو عالمی طرز کا دارالحکومت بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سنگا پور کو ماسٹر پلان کی تیاری کے لئے منتخب کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اسے چین جیسے ترقی یافتہ ملک میں شہروں کو فروغ دینے کا تجربہ حاصل ہے ۔ ہندوستان میں نوی ممبئی اور جمشید پور کو بھی اسی نے فروغ دیا ہے ۔ دارالحکومت کی تعمیر کے لئے مسابقتی بولی کا طریقہ اپنایاجائے گا ۔ اسی مرحلہ پر فنڈ کی ضرورت کے بارے میں معلومات ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہماری ریاست میں بہتر لوگ کام کے لئے آئیں۔ ہمارا دارالحکومت آئندہ50تا100برسوں تک ایک محرک میٹرو شہر بنار ہے ۔

Land Pooling Almost done, AP Government Looks to Create World-class Capital

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں