ملائم سنگھ یادو کا اپنے حلقہ انتخاب اعظم گڑھ کا پہلی مرتبہ دورہ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-04

ملائم سنگھ یادو کا اپنے حلقہ انتخاب اعظم گڑھ کا پہلی مرتبہ دورہ

لکھنو
یو این آئی
تمام نکتہ چینیوں کے درمیان سماج وادی پارٹی کے صدر ملائم سنگھ یادو لو ک سبھا انتخابات جیتنے کے بعد6فروری کو پہلی بار اپنے پارلیمانی حلقہ اعظم گڑھ جائیں گے ۔ ان کے ساتھ وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو بھی جائیں گے ۔ ایس پی صدر مین پوری کے ساتھ ہی اعظم گڑھ پارلیمانی حلقہ سے بھی انتخاب لڑا تھا۔ وہ دونوں سیٹوں پر جیتے تھے ۔ مین پوری سیٹ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا ۔ بعد میں وہاں ہوئے ضمنی انتخابات میں ان کے پورے تیج بہادر سنگھ یادو جیتنے میں کامیاب رہے ۔ الیکشن جیتنے کے بعد یادو کے اعظم گڑھ نہیں جانے کی وجہ سے ان پر سیاسی جماعتوں نے جم کر تنقید کی تھی۔ا ن نکتہ چینیوں کے درمیانملائم سنگھ یادو 6فروری کو اعظم گڑھ جارہے ہیں ۔ اس کے لئے جنگی پیمانہ پر تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ وزیر محابس بلرام یادو، وزیر ٹرانسپورٹ درگا پرساد یادو اور پسماندہ طبقات کمیشن کے چیئرمین راما سرے وشوکر ایک ہفتے سے وہاں خیمہ زن ہیں ۔ ایس پی صدر وہاں ایک جلسے سے خطاب کریں گے ۔ ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے11وزرا اعظم گڑھ کے ارد گرد کے علاقوں میں ڈیرہ ڈالے ہوئے ہیں ۔ اس موقع پر کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیا درکھاجائے گا ۔ ان پروجیکٹوں کے سنگ بنیاد یا افتتاح کی نگرانی کے لئے محکمہ تعمیرات عامہ اور آبپاشی کے وزیر شیو پال سنگھ یادو آج اعظم گڑھ گئے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ان کے ساتھ محکمہ آبپاشی کے پرنسپل سکریٹری دیپک سنگھل بھی گئے ہیں۔

Mulayam Singh Yadav's first visit to his constituency Azamgarh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں