راج ٹھاکرے کل وقتی کارٹونسٹ بن جائیں - بی جے پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

راج ٹھاکرے کل وقتی کارٹونسٹ بن جائیں - بی جے پی

ممبئی
پی ٹی آئی
دہلی کے اسمبلی انتخابات میں شرمناک شکست پر ایم این ایس کے سربراہ راج ٹھاکرے کی جانب سے جمعرات کے دن وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی صدر امیت شاہ کی تمسخر آمیز کارٹون نگاری پر مبنی تصاویر کی اشاعت نے زعفرانی پارٹی کے زخموں پر نمک کا کام کردیا جس کے رد عمل میں بی جے پی کے مداح کی جانب سے راج ٹھاکرے کو اس بات کا مشورہ دیا گیا کہ وہ آج سے اپنی سیاست کو خیر باد کہہ دیں اور ہمہ وقتی کارٹون نگار بن جائیں۔ مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات میں اپنی ناکامی اور ناکام کارکردگی کو چھپانے کے لئے راج ٹھاکرے کو ایک یہی راستہ ملا ہے کہ وہ اس کارٹون نگاری کے ذریعہ عوامی توجہ کو اپنی طر ف مبذول کریں ۔ لہذا انہیں چاہئے کہ وہ سیاست سے دستبرداری اختیار کرتے ہوئے کل وقتی کارٹونسٹ بن جائیں۔ ممبئی بی جے پی صدر اشیش شیلار نے یہ بات کہی۔ خیال رہے کہ اس سے ایک دن قبل شیو سینا صدر اودے ٹھاکرے نے مودی اور امیت شاہ پر دہلی انتخابات میں ان کی ناکامی کے ضمن میں کہا کہ بلند و بالا جڑواں مینار نما ان قائدین کو اے اے پی کنوینر کی عاپ کی چھوٹی نظر آنے والی جادوئی چھڑی نے بالکلیہ طور پر منہدم کردیا ۔ اس کارٹون میں امریکی صدر بارک اوباما کو بھی دکھایا گیا کہ وہ دہلی اسمبلی انتخابات کی راست نشریات کا مشاہدہ کررہے ہیں اور عاپ کا ایک چھوٹا سا طیارہ مودی اور شاہ کے بلند و بالا میناروں کو تہس نہس کرتے ہوئے بالکل سلامتی کے ساتھ میناروں میں سے نکل جاتا ہے اور امریکی صدر کہتے ہیں کہ’’ایک اور مرتبہ یہ جڑواں میناروں کا منظر پیش کررہے ہیں۔ بی جے پی ترجمان مادھو بھنڈاری نے کہا کہ یہ ایک تفنن مزاجی کی بات بن گئی ہے کہ ایک پارٹی صدر کی جانب سے اپنے آپ کو خبروں میں رہنے کی خواہش کے تحت سیاسی تصاویر کا سہارا لینا پڑ رہا ہے ۔

BJP asks Raj Thackeray to quit politics and become full-time cartoonist

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں