برفباری سے سری نگر جموں شاہراہ مسدود - برقی سربراہی متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-03

برفباری سے سری نگر جموں شاہراہ مسدود - برقی سربراہی متاثر

سری نگر
یو این آئی
ریاست جموں و کشمیر کی موسم گرما کے دارالحکومت سری نگر میں پیر کو2.5سنٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے اگلے24گھنٹوں کے دوران ریاست کے بالائی علاقوں میں بھاری برفباری کی پیش قیاسی کی ہے۔ جونہی پیر کی صبح وادی کے لوگ نیند سے اٹھے انہوں نے مکانوں کی چھتوں ، سڑکوں اور کھلے میدانوں پر برف کی سفید چادر بچھی ہوئی پائی جب کہ برفباری کا سلسلہ جاری تھا۔ تاہم قریب10بجے برفباری کا سلسلہ رک گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سری نگر میں صبح8بجے تک2.5سنٹی میٹر برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں ڈیڑھ فٹ تازہ برفباری ریکارڈ کی گئی ۔ جس کے نتیجے میں وہاں سیاحوں اور سیاحت سے وابستہ لوگوں کے چہروں پر خوشی دیکھی گئی ۔ گلمرگ کی اوپر بلندیوں خاص طور پر افروٹ ، کھلن مرگ ، کونگ ڈی میں دو فٹ سے زیادہ برفباری ہوئی ہے ۔ لائن آف کنٹرول کے نزدیکی علاقوں بشمول کیرن، کرناہ، ٹنگڈار، م ھل میں درمیانہ سے بھاری درجے کی برفباری ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ بعض مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ شما وادی کشمیر کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ دوسرے دن بھی برفباری اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت کے لئے بند رہی جب کہ تازہ برفباری کی وجہ سے وادی کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بجلی سپلائی متاثر رہی ۔ ایک ٹریفک پولیس افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ اگرچہ قومی شاہرہ پر برف ہٹانے کے بعد ٹریفک کو پیر کی صبح جموں سے سری نگر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی تھی تاہم پتنی ٹاپ ، بانہال ، شیطان نالہ اور جواہر ٹنل کے دونوں اطراف تازہ برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد و رفت روک دی گئی ۔

Snowfall shuts Srinagar-Jammu national highway

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں