آندھرا پردیش کی رکن پارلیمان گیتا سوائن فلو سے متاثر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-03

آندھرا پردیش کی رکن پارلیمان گیتا سوائن فلو سے متاثر

حیدرآباد
یو این آئی
آندھرا پردیش اراکو کی رکن پارلیمنٹ کو تاپلی گیتا کو سوائن فلو کی جانچ میں مثبت پایا گیا ہے جب کہ حیدرآباد میں دیگر دو افراد جن میں چرلہ پلی جیل کا قیدی بھی شامل ہے ۔ اس مرض سے فوت ہوگئے ۔ وشاکھا پٹنم ضلع کی میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر( ڈی ایم ایچ او) جے سروجنی کے مطابق رکن پارلیمنٹ کو چار روز قبل بخار اور سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ بعد ازاں ان کی جانچ کے نمونے حیدرآباد روانہ کیے گئے ۔ رپورٹس کی تصدیق ہوگئی کہ وہ وبائی مرض سوائن فلو سے متاثر ہیں ۔ تاہم ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ علاج سے ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے ۔ میڈیکل آفیسر نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں کے دوران ضلع وجیا نگرم کے بشمول سوائن فلو کے تین کیسس منظر عام پر آئے ہیں۔ سوائن فلو کی وجہ سے حیدرآباد میں 2افراد، جن میں چرلہ پل جیل کا قیدی اور ایک34سالہ شخص شامل ہیں، کل گاندھی ہاسپٹل میں فوت ہوگئے جس کے بعد تلنگانہ میں اس مرض سے فوت ہونے والوں کی تعداد29ہوگئی ہے ۔ طبی عہدیداروں کے مطابق کل ایک ہی دن میں37افرادH1Nوائرس سے متاثر پائے گئے جس کے بعد ریاست تلنگانہ میں اب تک جملہ کیسوں کی تعداد668ہوچکی ہے ۔ سوائن فلو کیسس سے نمٹنے والے اسپیشل آفیسرڈاکٹر جی سرینواس راؤ کے مطابق’’ تاہم ہر روز مثبت پائے جانے والے کیسس میں کمی واقع ہورہی ہے جو کہ ایک اچھی علامت ہے ۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ’’ ہمیں امید ہے کہ بہت جلد صورت حال قابو میں آجائے گی۔‘‘
حیدرآباد
پی ٹی آئی
تلنگانہ حکومت نے آج بتایا کہ ریاست میں گزشتہ ایک ماہ میں سوائن فلو سے31اموات ہوئی ہیں جب کہ35افراد کاH1N1وائرس ٹسٹ مثبت پایا گیا ۔ یکم جنوری سے یکم فروری تک1854نمونے ٹسٹ کے لئے روانہ کیے گئے جس میں سے629نمونے مثبت پائے گئے۔118نمونوں کے منجملہ جن کو کل ٹسٹ کے لئے روانہ کیا گیا تھا۔35نمونے مثبت پائے گئے ۔ حکومت نے تاہم کہا کہ گزشتہ6دنوں کے دوران مثبت کیسس میں انحطاط کا رجحان ظاہر ہورہا ہے ۔ تمام تدریسی ہاسپٹلس ، ضلع ہاسپٹلس اور ایریا ہاسپٹلس میں ادویات کا کافی ذخیرہ دستیاب ہے ۔

Andhra's MP K Geetha tests positive for Swine Flu

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں