اسمارٹ فون اور کمپیوٹرس نوجوانوں میں بے خوابی کا سبب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-04

اسمارٹ فون اور کمپیوٹرس نوجوانوں میں بے خوابی کا سبب

لندن
پی ٹی آئی
اسمارٹ فورنس اور کمپیوٹرس کا دن میں حد سے زیادہ استعمال ، نوجوانوں کی رات میں بے خوابی کا سبب بن سکتا ہے ۔ ایک نئی تحقیق میں یہ بات بتائی گئی ۔ محققین نے ناروے میں16سے19سال عمر کے حامل10ہزار نوجوانوں پر تحقیق کی اور پایا کہ دن بھر میں جتنا زیادہ ان نوجوانوں نے الیکٹرانک آلات استعمال کئے، ان کی نیند کا معیار اتنا ہی بدتر تھا ۔ چار گھنٹوں سے زائد اسکرینز استعمال کرنے والے نوجوانوں میں ایک گھنٹے تک نیند نہ آنے کا خطرہ49فیصد زیادہ ہوگیا ۔ جو نوجوان سونے سے قبل دیر تک کمپیوٹر، اسمارٹ فون یا ایم پی تھری پلیئر استعمال کرتے ہیں انہیں ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک نیند نہیں آتی ۔ جریدہ بی ایم جے اوپن میں محققین نے کہا کہ’’ موجودہ سفارش یہ ہے کہ اپنے بیڈ روم میں ٹی وی نہ رکھیں ۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ دیگر الیکٹرانک آلات بھی نیند پر اسی طرح منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جیسے کہ پرسنل کمپیوٹر یا موبائیل فونس اثر انداز ہوتے ہیں۔

Teenagers need sleep and the longer they spend using electronic devices such as tablets and smartphones, the worse their sleep will be, a recent study

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں