فیجی اپنے پرچم سے یونین جیک ہٹا دے گا - وزیر اعظم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-04

فیجی اپنے پرچم سے یونین جیک ہٹا دے گا - وزیر اعظم

سووا
اے ایف پی
وزیر اعظم ووریگ بینی مراما نے آج کہا کہ فیجی اپنے پرچم سے یونین جیک ہٹا دے گا اور اس کی جگہ پیسفک ملک کی علامت والا ڈیزائن رکھے گا جو کہ سابق آباد کاری طاقت برطانیہ کی علامت نہ ہوگا ۔ آٹھ سال بعد گزشتہ ستمبر میں فیجی کے پہلے انتخابات میں منتخب برینی مراما نے کہا کہ اس پرچم نے1970ء میں آزادی کے بعد سے اس ملک کی خدمت کی لیکن اب یہ پرانا ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں موجودہ پرچم میں موجود علامات کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ، کیوں کہ یہ موجودہ دور سے مطابقت نہیں رکھتیں اور آباد کاری دور کی یاد دلاتی ہیں ۔ نیا پرچم دنیا میں آج فیجی کے عصری اور آزاد صلح پسند ملک کے موقف کو ظاہر کرنے والا ہونا چاہئے ۔ واضح رہے کہ فیجی کا موجودہ پرچم ہلکے نیلے رنگ کا ہے جس کے اوپری بائیں کونے پر یونین جیک موجود ہے ۔ اس میں سینٹ جارج کا کراس اور برطانوی ببر کا حامل ایک شیلڈ بھی موجود ہے ۔ علاوہ ازیں گنا، موز ، کھجور کا درخت اور امن کا فاختہ بھی موجود ہے۔ برینی مراما نے کہا کہ ان سب چیزوں کا ہم سے کیا تعلق؟ انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں ہمارے ماضی کی معزز علامتیں تھیں لیکن ہمارے مستقبل کی نہیں۔‘‘

Fiji to remove Union Jack from flag

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں