وزیر اعلیٰ بہار کی حیثیت سے نتیش کمار کی حلف برداری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-23

وزیر اعلیٰ بہار کی حیثیت سے نتیش کمار کی حلف برداری

پٹنہ
آئی اے این ایس
نتیش کمار نے آج ایک بار پھر بہار کے چیف منسٹر کی حیثیت سے عہدہ کا حلف لیا۔ 2014ء کے عام انتخابات میں جنتادل یو کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نتیش کمار چیف منسٹر کے عہدہ سے مستعفی ہوگئے تھے۔ پارٹی قائدین نے بتایا کہ ریاست میں ترقیاتی امور اور سرگرمیوں میں سرعت و تیز رفتاری کے لئے فنڈس درکار ہیں اور اس سلسلہ میں نتیش جلد ہی وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے۔66سالہ جنتادل یو قائد کو ہدہ اور رازداری کا حلف گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی نے دلایا ۔ راج بھون میں منعقدہ سادہ سی تقریب میں نتیش کمار کے علاوہ22دیگر وزراء نے بھی عہدہ کا حلف لیا جن میں سے بیشتر سابق (نتیش) قائدین کے مطابق نیشنل کمار مارچ کے پہلے ہی ہفتہ میں وزیر اعظم سے ملاقات کرکے فنڈز منظور کرنے کی گزارش کریں گے ۔ گورنر کیسری ناتھ نے حلف برداری کے بعد نئی حکومت کو مارچ کے دوران اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی ہدایت دی ۔ پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری کے سی تیاگی نے میڈیا کو بتایا کہ مودی،نتیش ملاقات جلد ہوگی ۔ یو این آئی کے بموجب نتیش کمار کی حلف برداری کے ساتھ ہی بہار میں طویل عرصہ سے قیادت کی جدو جہد کا طوفان تھم گیا ۔ چیف منسٹر کی حیثیت سے ان کی حلف برداری چوتھی بار ہوئی ۔ انہوں نے پہلی بار اس عہدہ کا حلف مارچ2000میں لیا تھا حالانکہ ان کی زیر قیادت حکومت صرف7دنوں تک ہی قائم رہی تھی کیونکہ وہ اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے تھے ۔ ان کی ناکامی کے بعد ہی رابڑی دیوی حکومت کے قیام کی راہ ہموار ہوگئی تھی ۔19مئی 2014کو نتیش کمار ، عام انتخابات میں پارٹی کی ناقص کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عہدہ سے مستعفیٰ ہوگئے تھے ۔ اور جتن رام مانجھی کو ا پنا جانشین نامزد کیا تھا ۔ بعد ازاں دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے اور خلیج بڑھتی تھی ۔ نتیش کمار نے اپنی زیر قیادت بی جے پی سے ریاستی انتخابات میں مقابلہ کا ارادہ ظاہر کیا تاہم مانجھی نے عہدہ سے دستبردار ہونے سے انکار کردیا ۔ جے ڈی یو نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا جس کے بعد بہار میں دستوری اورسیاسی بحران شروع ہوا۔ مانجھی9ماہ تک چیف منسٹر برقرار رہنے کے بعددو دن قبل مستعفی ہوگئے

Nitish Kumar Takes Oath as Bihar Chief Minister

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں