آئی ایس پر دوسرے دن بھی اردن کے فضائی حملے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-08

آئی ایس پر دوسرے دن بھی اردن کے فضائی حملے

عمان
رائٹر
اردن نے آج کہا ہے کہ اس نے مسلسل دوسرے دن اسلامی ریاست عسکرتی پسندوں پر فضائی حملے کئے ۔ اس گروپ نے اردن کے ایک یرغمال پائلیٹ کو زندہ جلاکر ہلاک کردیا تھا ۔ جس کا انتقام لینے کے لئے یہ کارروائی کی گئی ۔ ایر فورس کے جنگی طیاروں نے داعش کے عسکریت پسندوں کے منتخب نشانوں پر کئی فضائی حملے کئے ۔ سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک بلیٹن میں عسکریت پسندوں کے لئے ایک اہانت آمیز عربی نام استعمال کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ مزید کہا کہ فوج بعد ازاں تفصیلات کا اعلان کرے گی ۔ اردن نے قبل ازیں کہا تھا کہ اس نے گولہ بارود کے ڈپوز اور تربیتی کیمپوں کے بشمول شام میں اسلامی ریاست کے نشانوں پر لڑاکا جیٹ طیاروں کے ذریعہ بمباری کے لئے جمعرات کو کئی طیارے بھیجے تھے آج اسلامی ریاست نے کاہ ہے کہ ایک امریکی خاتون یرغمالی جس کو شام میں قید میں رکھا گیا تھا، اس وقت ہلاگ ہوگئی جب اردن کے لڑاکا جیٹ طیاروں نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جہاں اس کو رکھا گیا تھا۔ اردن کے شاہ عبداللہ نے پائلیٹ کی بیدردانہ ہلاکت کا انتقام لینے کے عزم کا اظہار کیا تھا اور کمانڈرس کو حکم دیا تھا کہ گروپ کے خلاف امریکہ کی زیر قیادت اتحاد میں فوجی رول میں شدت پید اکرنے کے لئے تیار رہیں ۔ اردن کے عوام ایک تنازعہ میں گھسیٹے جانے کا خوف ہے کہ اردن میں سخت گیر عسکریت پسندوں کی جانب سے جوابی حملے کئے جاسکتے ہیں ۔ اردن اسلامی عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں امریکہ کا ایک بڑ احلیف ہے اور اس نے عراق میں کارروائیوں کے دوران امریکی سپاہیوں کی میزبانی بھی کی تھی جب2003ء میں امریکہ نے عراق پر حملہ کیا تھا۔ اردن میں امریکی فوج کے سینکڑوں ٹرینرس مقیم ہیں اور وہ شام اور عراق کی سرحدوں کا دفاع کررہے ہیں اور تہیہ کرچکے ہیں کہ شام و عراق میں جہادیوں کو اردن کی سرحدوں کو عبور کرنے سے باز رکھا جائے گا ۔ اس دوران اردن کے پائلٹ کو زندہ جلائے جانے کے خلاف عمان میں بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کیا اور ملکہ رانیا بھی اس میں شامل ہوئیں۔ دارالحکومت عمان کے الحسینی مسجد میں نماز جمعہ کے بعد لوگوں نے پائلٹ کو جلانے کے واقعہ کے خلاف اور متاثرہ خاندان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے سڑکوں پر مظاہرہ کیا ، ملکہ رانیا نے بھی عوام کا ساتھ دے کر ان کے دکھ درد میں شامل ہونے کا اشارہ دیا ۔ مظاہرین نے ملک کا پرچم اور پائلٹ کساسبہ کی تصویر اٹھا رکھی تھی اس کا قتل کا بدلہ لینے کا مطالبہ کررہے تھے ۔ مظاہرین میں شامل ملکہ رانیہا نے گوکہ تقریر نہیں کی تاہم اس سے قبل وہ اسلامی ریاست کے خلاف مہم کو دوگنا تیز کرنے کی بات کہہ چکی ہیں۔ شاہ عبداللہ اور ملکہ رانیا نے اس سے قبل کساسبہ کے گھر جاکر اہل خاندان کے ساتھ تعزیت کااظہار کیا تھا۔

--

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں