حلف ناموں کے بجائے خود توثیقی دستاویزات قبول کئے جائیں - جتندر سنگھ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

حلف ناموں کے بجائے خود توثیقی دستاویزات قبول کئے جائیں - جتندر سنگھ

نئی دہلی
پی ٹی آئی
مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے گزیٹیڈ آفیسر کے دستخط شدہ حلف ناموں کو نو آبادیاتی دور کا طریقہ کار قرار دیتے ہوئے آج تمام ریاستوں سے کہا کہ وہ بیشتر سرکاری امور کے لئے حلف ناموں کے بجائے خوف توثیقی(Attested) Selfدستاویزات قبول کریں ۔ جتیندر سنگھ نے یہاں ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خود توثیقی نظام کے نفاذ کا فیصلہ مابعد آزادی ایک تاریخی فیصلہ ہے ۔ تمام ریاستوں کو ایک سرکیولر بھیجا گیا ہے ۔ بعض ریاستوں نے اسے قبول کرلیا ہے ۔ بعض ریاستیں مطمئن ہیں ۔ ہم حلف ناموں کے بجائے خود توثیق کرنے کا طریقہ کار اختیار کرنے پر زور دے رہے ہیں ۔ این ڈی اے حکومت گزیٹیڈ یا نوٹری کئے ہوئے حلف ناموں کے بجائے خود توثیقی دستاویزات قبول کرنے پر زور دیتی رہی ہے ۔ اس ضمن میں مرکزی حکومت کی تمام وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مرحلہ وار انداز میں حلف ناموں اور گزیٹیڈ عہدیداروں کی جانب سے توثیق شدہ نقول کے ضروری ہونے کا جائزہ لیں اور دستاویزات کی خود توثیق اور حلف ناموں کے خاتمہ کی گنجائش پید اکریں ۔ مرکزی مملکتی وزیر پرسونل ، عوامی شکایات و پنشن جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت کرپشن خاتمہ کی پابند ہے اور انسداد رشوت ستانی قانون لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں منصوبہ بندی کرتے ہوئے ایک ایسی صورتحال پیدا کرنا یا کم از کم ایسی سمت میں آگے بڑھنے کی کوشش کرنی ہوگی جہاں سماج خود دیانتدار اور پاک و صاف بن جائے ۔ وہ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری(سی آئی آئی) اور آرگنائزیشن فار اکنامک کو آپریشن اینڈ ڈیولپمنٹ( او ای سی ڈی) کے زیر اہتمام یہاں ایک سیمنار بعنوان ’’تجارتی معاملتوں میں رشوت سے مقابلہ‘‘ پر خطاب کررہے تھے ۔ محکمہ پرسونل کے سکریٹری سنجے کو ٹھاری نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت اور جوابدہی دو ایسے ہتھیار ہیں جن سے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن حکمرانی کے لئے ایک لعنت ہے ۔ یہ غیر اخلاقی اور غیر دستوری ضمیر اور عوام کے مفاد کے خلاف ہے ۔

Replace affidavits with self attestation: Centre to states

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں