حکومت آدھار کارڈ اسکیم جاری رکھے - سپریم کورٹ - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-14

حکومت آدھار کارڈ اسکیم جاری رکھے - سپریم کورٹ

نئی دہلی
آئی اے این ایس
مرکزی حکومت نے آدھار کارڈ اسکیم کے مستقبل سے متعلق تمام شبہات کا ازالہ کرتے ہوئے حکومت سے کہا ہے کہ وہ اس اسکیم کو جاری رکھ سکتی ہے ۔ چیف جسٹس ایچ ایل دتو اور اے کے سکری کی بنچ ، کے سامنے اس اسکیم کے جواز پر لیفٹننٹ کرنل میتھوتھامس(ریٹائرڈ) کی داخل کردہ مفاد عامہ درخواست کی سماعت کے دوران سویسٹر جنرل رنجیت کمار نے حکومت کا موقف رکھا ۔ عدالت نے کہا تھا کہ یو آئی ڈی اپنے حالیہ کام کے ساتھ جاری رہ سکتی ہے اور حکومت عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کے لئے آدھار کارڈ پر زور نہ دے جیسا کہ کورٹ نے اس سے قبل ہدایت دی تھی۔ عدالت عالیہ نے اپنے23ستمبر 2013کے حکم نامہ میں کہا تھا کہ آدھا ر کارڈ نہ ملنے کی وجہ سے کوئی فرد متاثر نہ ہونے پائے اس حقیقت کے باوجود چند عہدیداران نے اس کو ضروری قرار دینے کا سرکیولرجاری کیا تھا اور جب کوئی فرد آدھار کارڈ کے حصول کے لئے درخواست کرتا ہے یہ بھی چیک کیا جاسکتا ہے کہ کیا وہ فرد قانون کے تحت اس کا حقدار ہے اور یہ کسی غیر قانونی تارک وطن کو نہیں دیاجانا چاہئے ۔ اس معاملہ کی اس سے قبل کی سماعت 2فروری کے دوران ان میڈیا اطلاعات کا نوٹ لیا گیاتھا کہ حکومت اس کارڈ کے لازمی اجراء پر غور کررہی ہے حکومت سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنا موقف واضح کرے ۔

Government to continue with Aadhar scheme, SC told

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں