جموں و کشمیر میں آج راجیہ سبھا انتخابات - غلام نبی آزاد کا کڑا امتحان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-07

جموں و کشمیر میں آج راجیہ سبھا انتخابات - غلام نبی آزاد کا کڑا امتحان

جموں
پی ٹی آئی
جموں و کشمیر کی چار راجیہ سبھا نشستوں کے لئے انتخابات ہوں گے جب کہ7امیدوار بشمول کانگریس قائد، ایوان بالا میں موجود حزب اختلاف قائد غلام نبی آزاد جنہیں کڑا مقابلہ درپیش ہے میدان میں ہیں۔ آزاد کے علاوہ دیگر امیدوار وں میں پی ڈی پی کے میر محمد فیاض اور نذیر احمد بی جے پی کے شمشیر سنگھ اور چندر موہن شرما اور نیشنل کانفرنس کے سجاد احمد کچلوا اور ناصر اسلم وانی شامل ہیں ۔ پی ڈی پی28نشستوں کے ساتھ ریاستی اسمبلی کی سب سے بڑی پارٹی ہے جب کہ بی جے پی کے پاس25نشستیں ہیں ۔ اسمبلی میں پارٹی پوزیشن کے حساب سے پی ڈی پی، بی جے پی مل کر تین نشستیں حاصل کرلیں گی جب کہ آزاد کے پاس 28ممبران بشمول نیشنل کانفرنس کے15اور سی پی آئی ایم کا ایک اور کانگریس کے15اراکین ہیں جو دوسری مرتبہ فتح حاصل کرسکتے ہیں اگر دو مزید ممبران انکی تائید کردیں ۔

Rajya Sabha Polls in Jammu and Kashmir Today, Congress' Ghulam Nabi Azad Faces Tough Test

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں