سعودی پرنس الولید بن طلال کے عرب نواز نیوز چینل کا افتتاح - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-02

سعودی پرنس الولید بن طلال کے عرب نواز نیوز چینل کا افتتاح

منامہ
اے ایف پی
صاف گو اور ارب پتی سعودی پرنس الولید بن طلال نے عرب نواز سٹلائٹ نیوز چینل کا افتتاح کیا جس کا مقصد خطہ میں مستحکم نٹ ورکس کو چیلنج کرنا ہے۔ سبز و سفید روشنی میں نہائے اسٹوڈیو سے بحرین میں قائم العرب نیوز چینل کا افتتاح جاپانی یرغمالی صحافی کینجی گوٹو سے متعلق اطلاع سے ہوا ہے ۔ داعش نے ہفتہ کی شب دیر گئے جاپانی صحافی کا سر قلم کردینے کا دعویٰ کیا تھا۔ عربی زبان کی ٹیلی ویژن منڈی میں العرب تازہ ترین نیوز چینل ہے۔ قطر کی حکومت کی سبسیڈی سے19سال قبل الجزیرہ کا قیام عمل میں آیا تھا جو اولین مقامی نیوز براڈکاسٹر تھا ۔ العرب دبئی میں العربیہ کا بھی حریف ہوگا جو2003میں قائم ہوا تھا۔العربیہ نیوز چینل شیخ ولید الابراہیم کی ملکیت ہے جو سعودی عرب کے سابق شاہ فہد کے برادر نسبتی ہیں ۔ الولید کا تعلق بھی شاہی خاندان سے ہے جو شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز بھتیجے ہیں۔ شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا انتقال23جنوری کو ہوا ۔ قدامت پسند اسلامی ممالکت میں الولید کو ایک بے مثال مقام حاصل ہے کہ وہ سرکاری عہدہ پر فائز رہتے ہوئے بھی وقفہ وقفہ سے معاشی مسائل پر تبصرہ کرنے سے بالکل نہیں چوکتے ۔ میڈیا ماہرین اکثر مستحکم اور قدیم براڈ کاسٹر پر اپنے مالکین کے نظریات نشر کرنے کا الزام عائد کرتے رہے ہیں ۔

New Saudi Arabian pan-Arab news channel Alarab started by billionaire Saudi businessman, Prince Alwaleed bin Talal

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں