پاکستان کی اسکولی کتابوں میں رشوت ستانی کے خلاف قرآنی آیات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-24

پاکستان کی اسکولی کتابوں میں رشوت ستانی کے خلاف قرآنی آیات

اسلام آباد
آئی اے این ایس
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے درسی کتب بورڈ نے رشوت ستانی کی حوصلہ شکنی اور معاشرہ میں ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لئے اسکولی کتابوں کے داخلی موضوعات میں قرآن مقدس کی بعض آیات، بعض احادیث اور اقوال زرین کو شامل کیاہے۔ ڈان آن لائن کی اطلاع کے بموجب اس اقدام کا مقصد، معاشرہ میں رشوت ستانی کی لعنت کے بارے میں شعور بیدا ر کرنا ہے قرآن حکیم کے سورہ الحجرات کی10ویں آیت کو کتابوں کے داخلی موضوعات میں شامل کیا گیا ہے ۔ اس آیت میں کہا گیا ہے کہ’’(ترجمہ) مسلمان، بھائی بھائی ہیں اس لئے دو بھائیوں کے درمیان امن رہے اور اللہ سے ڈریں کہ آپ پر رحم کیاجائے ۔‘‘حکام نے بتایا کہ اس آیت کی شمولیت کا مقصد، معاشرہ میں گروہ واریت کی حوصلہ شکنی کرنا ہے ۔ کتابوں کے موضوعات پر قرآن و حدیچ اور اقوال زرین سے زائد از100پیامات،رشوت ستانی کے خلاف دئیے گئے ہیں ۔

Pakistan school books to have Qoranic verses against corruption

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں