فوجی بغاوت کے ذریعے حکومت کو بے دخل کرنے کی سازش کا خالدہ ضیا پر الزام - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-24

فوجی بغاوت کے ذریعے حکومت کو بے دخل کرنے کی سازش کا خالدہ ضیا پر الزام

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیاء پر الزام عائد کیا کہ وہ ان کی حکومت کو بے دخل کرنے کے لئے ایک فوجی بغاوت برپا کرنے کی جھوٹی امیدیں پال رہی ہیں ۔ وزیر اعظم نے کل یہاں اپنی حریف اور بنگلہ دیش نینشلسٹ پارٹی (بی این پی) کی سربراہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’’ضیا فوجی مداخلت کی امید کررہی ہیں وہ سوچتی ہیں کہ وردی میں پہنا ہوا کوئی شخص انہیں اقتدار پر بٹھائے گا۔‘‘ خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے گزشتہ سال عام انتخابات کے بائیکاٹ کے باوجود شیخ حسینہ نے انتخابات کرائے اور وزیر اعظم منتخب ہوگئیں۔ ان کے اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد بی این پی اور جماعت اسلامی نے ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے دوران تشدد کے واقعات بھی پیش آئے ۔ اطلاعات میں بتایا گیا آج مزید4ہلاکیتں ہوئی ہیں اس طرح مہلوکین کی تعداد104تک پہنچ گئی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ فوجی مداخلت کے منتظر ہیں انہیں نتائج و عواقب سے آگاہ رہنا چاہئے ۔ اس طرح کی مداخلتوں کے نتائج بغاوت کے سابق قائدین کے حق میں نہایت تباہ کن ثابت ہوئے ۔ دستور میں اب اس طرح کے عناصر کو سزائے موت دینے کی دفعہ کو شامل کیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے آزادی کے بعد سے کوئی فوجی بغاوتوں کا سامنا کیا ہے ۔ شیخ حسینہ نے کہا کہ ہر کوئی جانتا ہے کہ نتیجہ کیا نکلے گا،میں نہیں سمجھتی کہ کوئی فائرنگ کرنے کی جرات کرے گا ، پھر وہ کون ہے جس نے ضیاء کو اس طرح کا تیقن دے رکھا ہے ؟ بنگلہ دیش میں بد امنی کے دوران اس ماہ کے اوائل میں فوج نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ہنوز دستور کے وفادار رہیں گے ۔ خالدہ ضیاء نے 5نوری سے مظاہرے شروع کئے ہیں۔ تشدد کے تازہ واقعات میں ایک ہجوم نے آج صبح دارالحکومت میں چار مبینہ حملہ آوروں کو مار مار کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے یہ اطلاع دی ۔ وزیر اعظم نے ملک میں سیاسی تعطل ختم کرنے کے لئے بی این پی زیر قیادت اتحاد کے ساتھ مذاکرات کے امکان کو پہلے ہی مسترد کردیا ہے۔

Military plot to overthrow Hasina, Khaleda Zia accused

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں