وزیر اعظم نواز شریف سے فوجی جنرل راحیل شریف کی ملاقات - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-25

وزیر اعظم نواز شریف سے فوجی جنرل راحیل شریف کی ملاقات

اسلا م آباد
آئی اے این ایس
پاکستانی فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے دفتر وزیرا عظم میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ بات چیت کے دوران انہوں نے صدر چین شی جنپنگ کی آمد سے قبل ان کے دورہ پاکستان اور ملک کی داخلی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ جنرل شریف نے پیر کو پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن ویدونگ کے ساتھ شی جنپنگ کے دورہ سے متعلق سیکوریٹی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیاتھا۔ ڈان نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ یہ ملاقات راولپنڈی میں فوجی ہیڈ کوارٹرس میں ہوئی تھی ۔ جنرل شریف نے وزیر اعظم کے ساتھ16دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر طالبان حملہ کے سلسلہ میں گرفتاریوں پربات چیت کی ۔ سیکوریٹی فورسیز نے انٹلیجنس کی فراہم کردہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک کارروائی کے دوران پیر کو حملہ کے اصل مرتکب تاج محمد عرف رضوان کو گرفتار کرلیا تھا ۔ قبل ازیں فوج نے اسکول حملہ سے متعلق اہم گرفتاریوں کا دعویٰ کرتے ہوئے یہ وضاحت کی تھی کہ6مشتبہ حملہ آوروں کو چھوڑ کر باقی تمام حملہ آور یا تو ہلاک ہوچکے ہیں یا انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ ایک فوجی بیان میں وضاحت کی گئی کہ اسکول پر حملہ میں 27اشرار پر مشتمل گروہ ملوث تھا جن میں12اندرون ملک یا افغانستان میں گرفتار کرلئے گئے ۔ ماباقی 9ہلاک ہوئے اور6ہنوز فرار ہیں۔

PM Nawaz meets COAS to review NAP, Operation Zarb-e-Azab

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں