بنگلہ دیش - سابق قانون ساز کو سزائے عمر قید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-25

بنگلہ دیش - سابق قانون ساز کو سزائے عمر قید

ڈھاکہ
پی ٹی آئی
بنگلہ دیش کے مفرور سابق قانون ساز عبدالجبار کو خصوصی ٹریبونل نے موت تک سزائے قید سنائی ہے ۔ ان پر پاکستان کے خلاف آزادی کی جنگ کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام ہے ۔ ملزم کی پیرانہ سالی کو دیکھتے ہوئے تین رکنی بنچ انٹر نیشنل کرائم ٹیبونل عنایت الرحمن نے کہا کہ مفرور سیاستداں جنگی جرائم کے ارتکاب کے باعث زندگی مابقی حصہ جیل میں گزاریں گے ۔ انہوں ںے کہا کہ ان کے خلاف عائد کردہ تمام5الزامات ثابت ہوچکے ہیں ۔ عبدالجبار کے خلاف مقدمہ کی سماعت ان کی غیر حاضری میں کی گئی ۔ عبدالجبار کی عمر اس وقت 70سال ہے اور وہ سابق صدر ایچ ایم ارشاد کی جاتیہ پارٹی کے قائد ہیں۔ جاتیہ پارٹی وزیراعظم شیخ حسینہ کی بر سراقتدار جماعت عوامی لیگ کی اہم حلیف ہے ۔ عبدالجبار جنگی جرائم کے مشتبہ17ملزمین میں سے ایک ہیں اور غیر موجودگی میں مقدمہ کا سامنا کرنے والے پانچویں قائد ہیں ۔ جبار پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے آبائی ضلع فیروز پور میں موافق پاکستان ملیشیا رضا کار دستوں کی قیادت کی ۔ ان پر اجتماعی ، آتشزنی ، لوٹ ماور اور پاکستانی فوج کے حامی ہندوؤں کو زبردستی مذہب تبدیل کرانے کاالزام ہے ۔1986میں انہوں نے جاتیہ میں شمولیت اختیار کی اور رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ۔

Former Bangladesh lawmaker 82-year-old Abdul Jabbar sentenced to life for war crimes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں