تلنگانہ ایجوکیشن اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے پین و آدھار کارڈ لازم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-11

تلنگانہ ایجوکیشن اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے کے لئے پین و آدھار کارڈ لازم

حیدرآباد
منصف نیوز بیورو
تلنگانہ ریاست میں اعلیٰ تعلیم اور وظائف سے فائدہ اٹھانے کے لئے آدھار و پین کارڈ کو لازم کرنے پر غور کیاجارہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق، اعلی تعلیم اور اسکالر شپ کے حصول کے لئے آدھار اور پین کارڈ لازم قرا ر دینے پر حکومت غور کررہی ہے ۔ وظائف کی اسکیم کے ذریعہ سرکاری ملازمین کے بچے ، ڈاکٹر، انجینئر وغیرہ مستثنیٰ قرار پائیں گے ۔ تلنگانہ حکومت نے غیر قانونی فائدہ حاصل کرنے والوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کابینہ سب کمیٹی نے رواں سال2ہزار5سو کروڑ کے اخراجات کا اندازہ لگایا ہے اور حکومت پر مالی بوجھ کو کم کرتے ہوئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں ۔، کمیٹی نے اپنے ایک نوٹس میں کہا کہ مالی حیثیت والے طالب علموں کا اس اسکیم میں شمولیت کی وجہ سے ریاست کو نقصان ہوا ہے ۔ اور ان سکیموں کا غلط استعمال کیاگیا ہے ۔ اطلاعات کے بموجب کابینہ کی سب کمیٹی نے ریاست کو مالی نقصان سے محفوظ کرنے اور ان اسکیموں کا صحیح فائدہ اٹھانے کے لئے آدھار اور پین کارڈ کو لازم قرار دینے کا ارادہ کیا ہے ۔ آرٹیکل371(d)کے تحت مقامی اور غیر مقامی طلبہ اور مالی حیثیت کی جانکاری کے لئے آدھار و پین کارڈ کو لازم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حکومت کے کی اسکیموں کا صحیح فائدہ حاصل ہو ۔ چیف منسٹر کے چندر شکھر راؤ نے اعلان کیا کہ آرٹیکل371(d)پیروی کرتے ہوئے مقامی اور غیر مقامی طلبہ و طالبات ان اسکیموں کافائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

PAN, Aadhaar card must to avail Telangana education schemes

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں