مصر میں پانچ بم دھماکے - 10 افراد زخمی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-11

مصر میں پانچ بم دھماکے - 10 افراد زخمی

قاہرہ
رائٹر
مصر کے دوسرے بڑے شہر اسکندریہ میں مشتبہ اسلام پسند جنگجوؤں نے 3پولیس اسٹیشنوں کو بم حملوں میں نشانہ بنایا ہے اور دو اور مقامات پر بم دھماکے کیے ہیں ، جن کے نتیجے میں10افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔ اسکندریہ کے لئے نائب وزیر داخلہ میجر جنرل امین عز الدین نے کہا ہے کہ منگل کے روز پولیس تھانوں میں بم حملوں میں دس افراد زخمی ہوئے ہیں اور باقی دو مقامات پر بم دھماکوں میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا ہے ۔ فوری طور پر کسی گروپ نے ان بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن گزشتہ ماہ عراق اور شام کے ایک بڑے حصے پر قابض سخت گیر جنگجو گروپ داعش سے وابستہ ایک مصری گروپ نے جزیرہ نما سیناء میں سیکوریٹی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ ان حملوں میں30سیکورٹی عہدیدار ہوگئے تھے ۔ اس کے رد عمل میں مصری فوج کے اپاچی ہیلی کاپٹرون نے شمالی سینا میں مختلف مقامات پر اس گروپ کے ٹھکانوں پر گزشتہ جمعہ کو بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں27جنگجو ہلاک ہوگئے تھے ۔ صوبہ سیناء کے نام سے معروف اس جنگجو گروپ کے خلاف اب تک مصری فوج کی یہ سب سے بڑی کارروائی تھی ۔

Five blasts in Egypt's Alexandria wound 10

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں