تلنگانہ علاقے میں سوائن فلو کی شدت میں کمی کا رجحان - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-11

تلنگانہ علاقے میں سوائن فلو کی شدت میں کمی کا رجحان

حیدرآباد
یو این آئی
تلنگانہ کے علاقے سے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران سوائن فلو سے کسی کی موت واقع ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ یکم جنوری سے9فروری کے دوران ریاست تلنگانہ میں سوائن فلو کے باعث مرنے والوں کی تعداد42برقرار رہی ہے ۔ محکمہ صحت کے جاری کردہ ایک بلیٹن میں یہ بات بتائی گئی ہے۔ اس موت کے دوران2677نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا جن میں سے880نمونے پازیٹیو پائے گئے ۔ 9فروری کو135نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا جن میں سے49کاپازیٹو نتیجہ برآمد ہوا ۔ گزشتہ6روز کے دوران سوائن فلو کی شدت میں کمی کا رجحان پیدا ہوا ہے ۔

Decline in the severity of swine flu in Telangana

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں