پی ٹی آئی
ایک طرف دنیا کا سپر پاور امریکہ ہندوستان میں عدم رواداری پر اور اس عدم رواداری پر مودی حکومت کی خاموشی پر تشویش کااظہار کررہا ہے تو دوسری جانب یہاں ہندوستان میں سخت گیر ہندو تنظیم وی ایچ پی ہندوستان میں چھوت چھات کے لئے اسلامی حملوں ہی کو ذمہ دار قرار دے رہی ہے۔ وی ایچ پی نے چھوت چھات کے لئے مسلم حکمرانوں کے حملوں کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے دلتوں کے ساتھ عزت سے پیش آنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ وی ایچ پی سرپرست اشوک سنگھل کے مطابق’’مسلم حملوں کے آغاز تک ہندوؤں میں چھوت چھات نہیں تھی ۔ پیشہ کے بنیاد پر ہندو سماج چار ورنوں میں تقسیم تھا اور یہ پیشہ ورانہ تقسیم کسی بھی طرح مذہبی نہیں تھی ۔ سبھی کے ساتھ مساوی سلوک کیا جاتا تھا ۔ وی ایچ پی کی گولڈن جوبلی کے موقع پر یہاں منعقد’’وراٹ ہندو سمیلن‘‘ سے وہ مخاطب تھے جس میں سنگھ پریوار کی تنظیموں کے عہدیداران کے ساتھ ساتھ بی جے پی ایم پیر شیام چرن گپتا، کیشور پرساد اور ونود سونکار نے شرکت کی۔ سنگھل نے مزید کہا وقت آگیا ہے کہ غلط کو صحیح کیاجائے۔ میں تمام ہندوؤں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ دلتوں کو وہ عزت دیں جس کے وہ حقدار ہیں ۔ انہیں اچھوت نہ سمجھا جائے بلکہ دھرم یودھا سمجھاجائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ2014میں دہلی میں پرتھوی راج چوان کے بعد پہلی مرتبہ ایک سچا ہندو بر سر اقتدار آیا لیکن یہ بھی کہا کہ کئی کام جسے گائے کے ذبیحہ پر امتناع ابھی باقی ہے ۔ وی ایچ پی سرپرست نے یہ بھی کہا کہ ہندو لڑکیوں کے اخلاق کی حفاظت ضروری ہے ۔ جس کے لئے ہندوؤں کے دیگر مذاہب اختیار کرنے اور آبادتیاتی غیرتناسب کے خلاف اہم اقدامات کرنے ہوں گے جو اہم مسائل بنتے جارہے ہیں۔
VHP patron Ashok Singhal: Untouchability due to 'oppression by Islamic invaders'
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں