آندھرا پردیش کے خصوصی ترقیاتی پیکیج میں اضافہ پر نائیڈو کا زور - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-08

آندھرا پردیش کے خصوصی ترقیاتی پیکیج میں اضافہ پر نائیڈو کا زور

حیدرآباد
یو این آئی
چیف منسٹر اندھر اپردیش این چندرا بابو نائیڈو نے کل وزیر دفاع منوہر پاریکر پر زور دیا کہ وہ ریاست میں دفاعی فیکٹریوں کے قیام کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے وزیر دفاع سے کہا کہ وہ ریاست میں دفاعی یونٹس کے قیام کے سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کریں ۔ چندرا بابو نائیڈو نے پاریکر کومطلع کیا کہ ریاست آندھر اپردیش کو مرکزی حکومت کی جانب سے دیاجانے والا خصوصی ترقیاتی پیکیج ناکافی ہے ۔ انہوں نے وزیر موصوف پر زور دیا کہ وہ مرکزی حکومت سے دیے جانے والے پیکیج میں مزید اضافہ کی کوشش کریں ۔ کیونکہ یہ پیکیج بہ کم ہے ۔اور ریاست اس وقت مالی مشکلات سے دوچار ہے ۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ایس چودھری اور ریاستی حکومت کے خصوصی نمائندے برائے دہ لی کے رام موہن بھی موجود تھے ۔ پانیکر اس وقت ایک سمینار میں شرکت کے لئے شہر آئے ہوئے ہیں ۔ واضح رہے کہ چندرا بابو نائیڈو ، وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے طلب کئے گئے ایک اجلاس میں شرکت کے لئے آج شام نئی دہلی روانہ ہورہے ہیں ۔ اجلاس کے بعد چیف منسٹر ، مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے ملاقات کریں گے اور ان پر خصوصی پیکیج میں اضافہ پر زور دیں گے تاکہ ریاست میں ترقیاتی کاموں کو انجام دیاجاسکے ۔

AP CM Chandrababu Naidu sought an increase in central assistance

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں