تلنگانہ اقلیتوں کی اسکیمات - فی الفور 38 کروڑ روپے کی منظوری سے مرکز کا اتفاق - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-11

تلنگانہ اقلیتوں کی اسکیمات - فی الفور 38 کروڑ روپے کی منظوری سے مرکز کا اتفاق

حیدرآباد
اعتماد نیوز
مرکزی وزیر اقلیتی امور محترمہ نجمہ ہپت اللہ نے تلنگانہ میں اقلیتی بہبود کے لئے جاری اسکیمات پر عمل آوری کے لئے مرکز کی جانب سے ریاستی حکومت کی مکمل مدد کا تیقن دیا ، انہوں نے آندھرا پردیش اسٹیٹ وقف بورڈ کی آندھرا اور تلنگانہ میں تقسیم کے لئے مرکزی حکومت کے عہدیداروں کو18فروری کو دورہ حیدرآباد کی ہدایت دی، مرکزی وزیر نے ریاست تلنگانہ میں شہر اور دیگر اہم مقامات پر واقع وقف جائیدادوں کی ترقی کے لئے مرکزی حکومت کے ادارے، نواڈکو ، کے ذریعہ فنڈس جاری کرنے کا بھی تیقن دیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی کی قیادت میں ریاستی حکومت کے ایک وفد نے آج شام نئی دہلی میں مرکزی وزیر نجمہ ہبت اللہ سے ملاقات کر کے ریاست کی اقلیتوں کے مسائل پیش کئے ۔ اس اجلاس میں مرکزی اور ریاستی حکومت کے عہدیدار شریک تھے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے مرکزی وزیر کو بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں کی بھاری تعداد ہے، تلنگانہ کی طرح اقلیتیں بھی نہایت پسماندہ ہیں ۔انہوں نے تمام درخواستوں کی منظوری کا مطالبہ کیا، جس پر مرکزی وزیر نے مثبت تیقن دیا ۔ اقلیتی بہبود کے زیر انتظام عالمی شہرت یافتہ دائرۃ المعارف میں موجود مخلوطات کے تحفظ اور ریسرچ کے کاموں کے لئے نمائندگی پر مرکزی وزیر نے دائرۃ المعارف میں موجود مخطوطات کے ڈیجیٹلائزیشن اور تحفظ کے لئے فنڈس جاری کرنے کا تیقن دیا ۔ محمد محمود علی نے بتایا کہ تلنگانہ حکومت کرپشن سے پاک حکمرانی کے اقدامات کررہی ہے ۔ حکومتوں کے فنڈس مستحق عوام تک مکمل پہنچائیں جائیں گے ۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ان کے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے کسی بھی ریاست کی جانب سے یہ پہلا وفد ہے جس نے مرکز کے ساتھ اسکیمات پر عمل آوری کے لئے ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ18فروری کو حیدرآباد میں نہ صرف وقف بورڈ کی تقسیم بلکہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے لئے دیگر اسکیمات کا بھی جائزہ لیں ۔ اجلاس میں مرکز ی حکومت کے عہدہ دار اروند مایا رام آئی اے ایس ، وائی پی سنگھ اور راکیش موہن جوائنٹ سکریٹریز، ریاستی حکومت کے اسپیشل سکریٹری سید عمر جیل آئی اے ایس ، ڈائرکٹر اقلیتی بہبود محمد جلال الدین اکبر آئی ایف ایس ، ڈاکٹر ایس اے شکور نائب صدر نشین اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اور دوسرے موجود تھے ۔

Centre Offers Support To Telangana
Union Minister for Minority Affairs Najma Heptullah has assured full support to the TRS government

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں