آندھر میں نئی صنعتیں قائم کرنے کی ترغیب - سرمایہ کاروں کو مراعات کی پیشکش - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-20

آندھر میں نئی صنعتیں قائم کرنے کی ترغیب - سرمایہ کاروں کو مراعات کی پیشکش

بنگلورو
یو این آئی
اے پی کے چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو نے بنگلور میں جاری ایرو انڈیا کے دوران سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں اپنی ریاست میں سرمایہ لگانے پر مختلف مراعات کا پیشکش کیا۔ ایرو انڈیا کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اے پی میں سرمایہ لگانے اور صنعتیں قائم کرنے والوں کو ضڑوری انفراسٹرکچر سہولتیں بشمول زمین، برقی اور پانی فراہم کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ صنعت کو24گھنٹے پانی اور برقی سربراہی کو یقینی بنایاجائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے پاس4لاکھ ہیکٹر فاضل اراضی موجود ہے جو بالخصوص صنعتوں کے قیام کے لئے مختص کر کے رکھی گئی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو نے کہا کہ اے پی چونکہ ایک نئیریست ہے اس لئے اس کی ترقی کو یقینی بنانا ان کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضروری انفراسٹرکچر کی تیاری کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔ جاپان اور سنگاپور کی کئی کمپنیاں ریاست میں اسمارٹ شہروں کی تعمیر کے لئے آگے آرہی ہین۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ تین تا چار ماہ میں اسمارٹ شہروں کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا ۔ گزشتہ سال آندھر اپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد چندرا بابو نائیڈو پڑوسی ریاستوں کا مسلسل دورہ کررہے ہیں تاکہ صف اول کے صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو اپنی ریاست میں سرمایہ کاری اور صنعتوں کے قیام کے لئے ترغیب دے سکیں ۔ وہ بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کو بھی لبھانے کی کوشش کررہے ہیں۔

Naidu woos investors from Bengaluru

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں