سوائن فلو سے نمٹنے کے لئے وادی کشمیر میں الرٹ جاری - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-20

سوائن فلو سے نمٹنے کے لئے وادی کشمیر میں الرٹ جاری

سری نگر
یو این آئی
وادی کشمیر میں سوائن فلو کی وبا پھوٹ پڑنے کے بعد کشمیر انتظامیہ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ خوف زدہ نہ ہوں ۔ سرکاری رائع کے مطابق انتظامیہ نے اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے کئی اقدامات کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سوائن فلو سے متاثر مریضوں کے علاج و معالجہ کے لئے سری نگر میں واقع امراض چھاتی کے اسپتال میں خصوصی وارڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں سوائن فلو نے اب تک دو افراد کی جانیں لیں جب کہ70دیگر افراد کو اس بیماری میں مبتلا پایا گیا ہے ۔ اگرچہ انتظامیہ نے اس چیلنج سے نمٹنے کے لئے موثر اور عملی اقدامات اٹھانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ تاہم بعض رپورٹوں کے مطابق وادی کشمیرکے کسی بھی ضلع اسپتال میں سوائن فلو کی تشخیص کے لئے مشینری دستیاب نہیں ہے ۔ جب کہ حقیقت یہ ہے کہ شیر کشمیر انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز( سکمز) جہاں سوائن فلو سے متاثر مریضوں کا اعلاج کیاجارہا ہے میں بھی اس بیماری کا پتہ لگانے والی مشینری دستیاب نہیں ہے۔ کیونکہ سکمز سے سوائن فلو کے مشتبہ مریضوں کے نمونے تشخیص کے لئے نئی دہلی روانہ کئے جارہے ہیں ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ محکمہ صحت بڈگام کے تمام چھوٹے بڑے طبی اداروں میں تعینات ڈاکٹروں ، متعلقہ عملہ کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ طبی امدادوں میں سوائن فلو کی تشخیص یقینی بنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کسی بھی علاقے سے اس قسم کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ البتہ وادی کے دوسرے حصوں کے ساتھ ساتھ یہاں بھی احتیاط کے تحت اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے اس وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے چیف میڈیکل افسر کے تحت ایک کنٹرول روم قائم کیاگیا ۔

Kashmir on alert after two swine flu deaths

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں