آندھرا پردیش میں نالج مشن کے لئے 40 ماہرین تعلیم نامزد - سکریٹری محکمہ تعلیم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-20

آندھرا پردیش میں نالج مشن کے لئے 40 ماہرین تعلیم نامزد - سکریٹری محکمہ تعلیم

حیدرآباد
یو این آئی
حکومت اے پی نے ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں سے تعلق رکھنے والے40ماہرین تعلیم کو نامزد کرتے ہوئے ایک اگزیکٹیو گروپ کی تشکیل عمل میں لائی تاکہ ریاست کے نالج مشن پر پیشرفت کی جاسکے ۔ ریاستی حکومت ، آندھر اپردیش کو ایک تعلیمی و علمی مرکز میں تبدیل کرنے کے عزائم رکھتی ہے ۔ انڈین اسکول آف بزنس حیدرآباد17تا19فروری نالج مشن۔ انڈکشن پروگرام کا اہتمام کررہا ہے ۔ اس پروگرام سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے سکریٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم سنیتا داور انے اعلیٰ تعلیم کے شعبہ میں معیارات کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عالمی معیارات سے مقابلہ کرنے کے لے یہ کام ضروری ہے ۔ اس پروگرام کے دوران انڈین اسکول آف بزنس حیدرآباد کے پروفیسرس نے نالج مشن پر عمل آوری کے لئے مختلف فنی سیشنس بھی منعقد کئے۔

AP govt forms Group of 40 academicians to drive Knowledge Mission

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں