لفظ ہندوستان سب سے پہلے اردو میں - شعبہ اردو ممبئی یونیورسٹی کا دو روزہ قومی سیمینار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-25

لفظ ہندوستان سب سے پہلے اردو میں - شعبہ اردو ممبئی یونیورسٹی کا دو روزہ قومی سیمینار

ممبئی
ایس این بی
شعبہ اردو ممبئی یونیورسٹی کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سمینار بہ عنوان اردو کا ہندوستانی زبانوں سے لسانی و ادبی رشتہ پروفیسر ڈی این مارشل ہال جواہرلال نہرو لائبریری میں انعقاد کیا گیا۔ جس میں ممبئی اور مختلف شہروں سے آئے ہوئے مقالہ نگاروں نے اپنے مقالے پیش کیے ۔ پروگرام میں مہمان خصوصی ڈاکٹر نریش چندر اور شعبہ اردو سے ڈاکٹر معزہ قاضی اور دیگر اساتذہ نے شرکت کیں ۔ اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر ضیاء الدین شکیب نے کی۔ پروگرام میں خطبہ ڈاکٹر عبدالستار دلوی نے پیش کیا۔ پروگرام میں ڈاکٹر اساوری باپٹ(سنسکرت)ڈاکٹر عبدالغنی (سنسکرت) ڈاکٹر اصغر وجاہت(ہندی) ،محمد حسین پرکار(ہندی) نے شرکت کی ۔ اردو زبان کا ہندوستانی لسانی و ادبی رشتہ کی اہمیت و افادیت پر ڈاکٹر معزہ قاضی نے اپنے خیالات پیش کیے اور دیگر حاضرین کا استقبال کیا ۔ کلید خطبہ ڈاکٹر عبدالستار دلوی ڈائریکٹر انجمن اسلام ارد و ریسرچ انسٹی ٹیوٹ نے دیا ۔ اسی طرح ڈاکٹر نریش چندر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اردو سے دلی لگاؤ کی بات قبول کی اور ساتھ ہی ممبئی یونیورسٹی میں اردو گھر کی جلد ہی تعمیر کی بات کی ۔ اردو اور ہندوستان کے رشتہ پر اپنی تقریر میں پنڈت غلام غوث براجدار نے کاہ کہ لفظ ہندوستان سب سے پہلے اردو زبان نے دیا اور آج بھی لوگ ہندوستان ہی کہتے ہیں ۔ تبدیلی مذہب پر کہا کہ بہت سے لوگ جبراً تبدیلی مذہب کرارہے ہیں لیکن وہ لوگ صرف کسی انسان کا نام بدل سکتے ہیں ہندو کا مسلم کر سکتے ہیں۔اسی طرح ڈاکٹر ضیاء الدین شکیب نے کہا کہ زبانوں کے مسئلہ کو مذہبی مسئلہ نہیں بنانا چاہئے ، ہر علاقہ کی اپنی زبان ہوتی ہے اور انہیں اپنی زبان بولنے کا حق ہے ۔
بدھ کو تیسرا اجلاس ساڑھے دس بجے سے بارہ بجے تک (بنگالی اور ملیالم) پروفیسر رفیعہ شبنم عابدی سابق صر شعبہ کی صدارت میں ہوگا۔ اس میں مقالہ نگار ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب(بنگالی) ڈاکٹر ظہیر انور(بنگالی) پروفیسر عبدالغفور کے مکم( ملیالم) کے پی جناب شمس الدین (ملیالم) ہوں گے ۔چائے کے وقفہ کے بعد چوتھا اجلاس میں (کنڑ، تیلگو او آسامی) کے موضوع پر ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب ، کی صدارت میں ہوگا۔ اس کے دوران پروفیسر ایم نور الدین سعید (کنڑ) ڈاکٹر محترمہ اقبال النسا(کنڑ) پروفیسر فاطمہ بیگم (تیلگو) ڈاکٹر سجد حسین (آسامی) مقالات پیش کریں گے ۔ پانچواں اجلاس(پنجابی ، تمل اور اڑیا) پروفیسر فاطمہ بیگم کی صدارت میں ہوگا ۔ اور سنجیو نگم(پنجابی) پروفیسر مظفر شہ میری( تمل،) ڈاکٹر فیض قادری(تمل) ڈاکٹر بجیانند سنگھ( اڑیا) مقالے پیش کریں گے ۔ چھٹا اجلاس (گجراتی اور کشمیر) پروفیسر مظفر شہ میری کی صدارت میں ہوگا اور مقالہ نگار: ڈاکٹر ہنسا پردیپ( گجراتی) ڈاکٹر شاہ فیصل(کشمیری) ہوگے اور حاضرین اور شرکاء کے تاثرات پیش کیے جائیں گے ۔
(رپورٹ: ایس کے آسیہ)

Mumbai university urdu dept seminar

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں