ممتا بنرجی کے مثبت رویوں کا بنگلہ دیشی اخباروں میں خیرمقدم - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-25

ممتا بنرجی کے مثبت رویوں کا بنگلہ دیشی اخباروں میں خیرمقدم

کولکاتا
یو این آئی
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جنہوں نے گزشتہ ہفتہ ہی بنگلہ دیش کا تین روزہ دورہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کا مشہور انگریزی روزنامہ’’گرمجوشی‘‘ کے عنوان سے ایک اداریہ میں ممتا بنرجی کے مثبت رویوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے ممتا بنرجی کے دورہ کی وجہ سے بنگلہ دیشی عوام پر امید ہیں اور جلد ہی تیستا ندی کے پانی کی تقسیم اور زمین کی باؤنڈری کا مسئلہ حل ہوجائے گا ۔ اداریہ میں کہا گیا ہے کہ ممتا بنرجی ہندوستان کے اس ریاست کی وزیر اعلیٰ ہیں جو بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ہے ۔ ممتا بنرجی نے یہ کہہ کر بنگلہ دیشیوں کی امیدیں بڑھادی ہیں کہ ان معاملات کی وجہ سے تعلقات کشیدہ نہیں ہوں گے اور جلد ہی اس کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ اداریہ میں کہا گیا ہے کہ ممتا بنرجی نے یقین دہائی کرائی ہے کہ پانی کی تقسیم کا مسئلہ جو کئی سالوں سے تعطل کا شکار تھا اس کا ایسا حل نکالاجائے گا جو دونوں ممالک کے لئے قابل حل ہوں گے ۔ ممتا بنرجی نے تیستا ندی کا پانی گزشتہ چار سالوں سے روک رکھا ہے ۔ بنگلہ دیش کی عوام کو ندی کا پانی نہیں مل رہا ہے ۔ بنگلہ دیشی اعظم شیخ حسینہ سے ملاقات کے دوران ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ اس معاملہ کی وجہ سے پریشان نہ ہوں ، مجھ پر بھروسہ کریں جلد ہی ان دونوں مسئلہ کا حل نکل آئے گا۔2011میں ممتا بنرجی نے اچانک سابق وزیراعظم منموہن سنگھ کے ساتھ بنگلہ دیش جانے سے انکار کردیا تھا ۔ وزیر اعظم کے اس دورہ میں تیستا ندی کے پانی کی تقسیم پر معاہدہ ہونا تھا اس لئے سابق وزیر اعظم کے ساتھ جانے والے بنگلہ دیش کی سرحد سے متصل ہندوستانی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو شامل کیا گیا تھا مگر ممتا بنرجی نے آخری وقت میں انکار کردیا ۔ اخبار نے لکھا ہے کہ معاہدے دو ملکوں کے درمیان ہوتے ہیں ، اس میں مرکز میں حکمراں کا اہم رول ہوتا ہے ، ممتا بنرجی صرف ایک ریاست کی وزیر اعلیٰ ہیں ان کا رول بہت ہی محدود ہے مگر چوں کہ یہ تمام مسئلے مغربی بنگال ریاسٹ سے جڑے ہوئے ہیں اس لئے ممتا بنرجی کا رول اہم ہوجاتا ہے ۔ ممتا بنرجی نے حسینہ سے یہ بھی کہا کہ زمین کی باؤنڈری پر ایک بل راجیہ سبھا کے اگلے سیشن میں پیش کیاجاچکا ہے ۔ ممتا بنرجی نے2011میں بھی اس مسئلہ پر اختلافات کیا تھا مگر اب وزیر اعلیٰ کا تیستا ندی کی طرح اس مسئلہ پر بھی موقف میں تبدیلی آئی ہے ۔ اداریہ میں کہا گیا ہے کہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے تجارتی تعلقات میں بہتری لانے کے لئے مشترکہ بزنس کونسل کی تشکیل کی تجویز پیش کی ہے جس کے ذریعہ تجارت کی راہ میں آنے والی پریشانیوں کو دور کیاجائے گا ۔ وزیر اعلیٰ کی یہ تجویز قابل خیر مقدم ہے ۔
اخبار نے اپنے اداریہ میں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے دورہ کو’’ پر امید‘، گرمجوشی‘‘ پر مبنی قرار دیا ہے ۔ اخبار نے لکھا ہے کہ انہوں نے سرحد پر دہشت گردی کے معاملات سمیت دیگر اہم ایشوز پر بہترین مشورے دیے ہیں ۔ جس پر عمل کر کے دونوں طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دیاجائے گا۔ اس کے علاوہ اخبار نے ممتا بنرجی نے کے ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے مشورہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممتا بنرجی کی بات صد فی صد درست ہے کہ بنگال اور بنگلہ دیش کی ثقافت و تہذیب اور زبان مشترک ہے اس لئے اس میں استحکام کی ضرورت ہے ۔

Bangladesh newspapers welcomed positive attitude of Mamata Benerjee

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں