مودی نے جینتی نٹراجن کو میرے خلاف صف آرا کیا - راہول گاندھی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-05

مودی نے جینتی نٹراجن کو میرے خلاف صف آرا کیا - راہول گاندھی

نئی دہلی
پی ٹی آئی
نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے پارٹی کی اپنی سابق رفیق جینتی نٹراجن کے الزامات پر آج اپنی خاموشی کو توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ’’انہیں( جینتی نٹراجن کو) میرے خلاف صف آراء کیا ہے۔ کیونکہ میں سماج کے غریب اور دیگر کمزور طبقات کے خلاف لڑتا آرہا ہوں ۔‘‘ راہول گاندھی نے یہاں انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکدن میں نے مودی جی کے بارے میں کچھ کہا، اگلے دن انہوں نے نٹراجن کو کھڑا کردیا ۔ جینتی نٹراجن نے قبل ازیں یہ الزام لگایا تھاکہ جب وہ دسمبر2013میں وزارت سے علیحدگی پر مجبور کئے جانے سے قبل وزیر ماحولیات تھیں تب راہول گاندھی گرین کلیرنسس کے سلسلہ میں مداخلت کیا کرتے تھے ۔ اس الزام پر راہول گاندھی نے آج اپنے پہلے رد عمل کا اظہار کیا۔ جینتی نٹراجن نے گزشتہ ہفتہ کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ راہول گاندھی نے ریالی سے خطاب کے دوران کہا کہ’’ میں آپ لوگوں سے کہہ دینا چاہتا ہوں کہ میں نے غریبوں اور آدمی واسیوں کے لئے لڑائی کی ہے اور میں نے جینتی نٹراجن سے کہا تھا کہ ہمیں ماحولیات ، غریبوں اور آدی واسیوں کی فلاح کے بارے میں غور کرنا چاہئے ۔ میں غریبوں، جھونپڑ یوں میں رہنے والوں اور کمزور طبقات کے لئے لڑائی جاری رکھوں گا۔‘‘ کانگریسی رہنما نے وزیر اعظم پر الزام لگایا ہے کہ وہ صرف اپنے صنعت کار دوستوں ،کے فائدے کے لئے کا م کررہے ہیں ۔ جب کہ انہوں نے(راہول گاندھی) نے بعض تاجرون کوفائدہ پہنچانے کے لئے نہیں بلکہ سماج کے غریب اور کمزور طبقات کی فلاح کو یقینی بنانے سیاست میں قدم رکھا ہے۔ یہاں یہ تذکرہ بے جانہ ہوگ اکہ جینتی نٹراجن نے یہ الزام لگاتے ہوئے گزشتہ ہفتہ کانگریس کی ابتدائی رکنیت سے استعفیٰ دی اتھا کہ وزیر ماحولیات کی حیثیت سے ان کی میعاد کے دوران بعض صنعتی پراجکٹس کے لئے منظوری نہ ملنے پر انہیں(نٹراجن کو) بدنام کیاگیا۔نٹراجن نے کہا کہ انہوں نے اس اقدام (استرداد) نائب صدر کانگریس کی اطلاع کے بعد کیاتھا۔ جینتی نٹراجن نے چند ماہ قبل ایک مکتوب صدر کانگریس سونیا گاندھی کو بھی لکھا تھا ور کہا تھا کہ ماحولیاتی کلیرنس اور بعد میں بڑے پراجکٹوں کے استرداد پر راہول گاندھی سے انہیں مصرحہ درخواستیں وصول ہوئی تھیں ۔ جینتی نٹراجن نے اپنے استعفیٰ کے اعلان کے وقت بھی اس بات کی توثیق کی تھی ۔ جینتی نٹراجن کے ریمارس کی بنیاد پر بی جے پی نے کانگریسی قیادت پر شدید تنقیدیں کی ہیں اور راہول گاندھی پر حکومت کے کام میں مداخلت کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ وزیر اعظیم کی میک ان انڈیا مہم پر طنز کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ صدر امریکہ بارک اوباما کے دورہ ہند کے دوران انہوں نے(نریندر مودی نے) 10لاکھ روپے کا جو سوٹ پہنا تھا وہ میک ان یوکے تھا۔ راہول گاندھی نے نریند مودی پر صرف چار، پانچ صنعت کاروں کے لئے کام کرنے کا الزام لگایا اور کہا کہ مودی جی کہتے ہیں کہ وہ آپ کو روزگار دلائیں گے ۔ وہ میک ان انڈیا کی بھی بات کرتے ہیں ۔ میک ان انڈیا کی مارکٹنگ کے لئے کروڑہا روپے خرچ کئے گئے ۔ آپ(عوام) مجھے بتائیں کہ اس سے کیا حاصل ہوا ۔ وہ(مودی)10لاکھ روپے مالیت کا سوٹ پہنتے ہیں ۔ اخبارات یہ ررپورٹ کرتے ہیں کہ یہ سوٹ میک ان انڈیا کا نہیں بلکہ میک ان ایو کے ہے اور پھر اس کے بعد وہ (مودی) میک ان انڈیا اور روزگار کی بات کرتے ہیں ۔ مودی نے آپ سے کہا تھا کہ دہلی میں گندگی ہے اور اس کو صاف کرنا ہے ۔ آپ کو روزگار نہیں دیا گیا۔ مودی نے آپ کے مصائب کو کم نہیں کیا لیکن جھاڑو آپ کے ہاتھ میں تھما دی ۔ راہول گاندھی نے وزیراعظم کے علاوہ اے اے پی لیڈر اروند کجریوال کو بھی ہدف تنقید بنایا اور کہا کہ دونوں’’بڑے بڑے خواب دکھارہے ہیں لیکن وعدوں کی تکمیل نہیں کررہے ہیں۔‘‘

Rahul Gandhi: Modi put Jayanthi Natarajan against me

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں