ہندوستان عازمین حج کا کوٹہ اس سال ایک لاکھ 36 ہزار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-05

ہندوستان عازمین حج کا کوٹہ اس سال ایک لاکھ 36 ہزار

نئی دہلی
یواین آئی
حج کے لئے اس سال ہندوستانی عازمین کا کوٹہ1,36,020مقرر کیا گیا ہے۔ سالانہ حج معاہدہ کے مطابق حج کمیٹی کے ذریعہ1,00,020عازمین حج کرسکیں گے ۔ جب کہ مابقی 36ہزار عامین کو خانگی ٹور آرپریٹرس کے ذریعہ سفر حج کرنے کی اجازت حاصل رہے گی ۔ مکہ معظمہ میں مسجد حرام کے پاس جاری توسیعی تعمیری کاموں کے سبب اس سال کوٹہ میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے ۔ ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان سالانہ حج معاہدہ پر مرکزی مملکتی وزیر خارجہ وی کے سنگھ اور سعودی وزارت امور حج بندر بن محمد حضار کے درمیان کل جدہ میں دستخط عمل میں آئے۔ دونوں وزراء نے حج سے متعلق مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق منی میں کولنگ سسٹم کوموثر بنانے جدہ مکہ اور مدینہ کے درمیان عازمین کی نقل و حرکت کے لئے بہتر ٹرانسپورٹ سہولت ، کیٹرنگ خدمات اور سامان کی منتقلی کے نظام سے متعلق مسائل زیر بحث آئے ۔ وزیر امور حج سعودی عرب سے تبادلہ خیال کے دوران جنرل سنگھ نے سابق سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور نئے شاہ سلمان بن عبدلاعزیز کے لئے نیک تمنائیں ظاہر کیں ۔ انہوں نے16نومبر2014ء کو جی20کانفرنس کے دوران آسٹریلیا کے شہر برسبین میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے جو اس وقت ولی عہد تھے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات کا تذکرہ کیا ۔ بات چیت کے موقع پر سفیر ہند حامد علی راؤ ، صدر نشین حج کمیٹی قیصر شمیم، جوائنٹ سکریٹری حج وزارت خارجی امور اجیت گپتا، قونصل جنرل ہند بی ایس مبارک، سی ای او حج کمیٹی عطاء الرحمن ، قونصل حج نور رحمن شیخ اور وزارت شہری ہوا بازی کے نمائندگان موجود تھے۔

Hajj: regulation on pilgrims: India's quota 1.36 lakh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں