پاکستان سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس بھگوان داس کا انتقال - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-24

پاکستان سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس بھگوان داس کا انتقال

Rana-Bhagwandas-first-Hindu-chief-justice-Pakistan
کراچی
یو این آئی
پاکستان کی سپریم کورٹ کے سابق کار گار چیف جسٹس رانا بھگوان داس آج یہاں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ۔ وہ72سال کے تھے۔ ان کا گزشتہ کئی دنوں سے کراچی کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں علاج چل رہا تھا ۔ جسٹس بھگوان داس پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنے والے پہلے ہندو اور دوسرے غیر مسلم شخص تھے ۔ غیر مسلم افراد کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کئے جانے کے خلاف 2002میں سندھ ہائی کورٹ میں ایک عرضی دائر کر ک ان کی تقرری کو چیلنج کیا گیا تھا لیکن یہ عرضی خارج کردی گئی۔ جسٹس بھگوان داس فروری2000میں سپریم کورٹ کے جج مقرر کئے گئے تھے ۔2005اور2006میں انہیں چیف جسٹس افتخار چودھری کی غیر موجودگی میں کچھ عرصے کے لئے کار گزار چیف جسٹس بنایا گیا تھا۔ سال2007میں پاکستان میں عدالتی بحران کے دوران بھی انہیں کچھ عرصے کے لئے کار گزار چیف جسٹس بنایا گیا تھا۔

Rana Bhagwandas, first Hindu chief justice of Pakistan, dies

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں