آندھرا اضلاع پرکاشم اور گنٹور میں زلزلے کے جھٹکے - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-26

آندھرا اضلاع پرکاشم اور گنٹور میں زلزلے کے جھٹکے

آندھرا پردیش کے اضلاع پرکاشم اور گنٹور میں آج صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عوام میں سنسنی پھیل گئی اور لوگ خوف کے عالم میں اپنے گھروں سے باہر نکل پڑے ۔ اونگول ، چیرالا،ادنکی اور پرچور منڈلوں میں دو مرتبہ زمین سے خوفناک آوازیں سنائی دیں ۔ ریکٹرس اسکیل پر اس کی شدت4.0درج کی گئی ، صبح چھ بجے تین تا چار سیکنڈس تک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی زمین سے آوازیں بھی آئیں۔ زلزلہ کا مرکز چلکالوری پیٹ سے32کلو میٹر دور رہا۔ یہ علاقہ زلزلے کے زون میں آتا ہے ۔ زلزلوں کی پیمائش کے محکمہ کے عہدیداروں نے ان علاقوں میں ٹیم روانہ کی ہے ۔ پرکاشم ضلع کے جوائنٹ کلکٹر ہری جواہر لال نے کہا کہ دو منٹ کے وقفہ کے بعد ایک مرتبہ پھر زمین سے آوازیں آئیں ۔ دور دراز کے علاقوں کے عوام سے زلزلوں سے متعلق انہیں فون کالس موصول ہوئے ہیں۔ زلزلوں کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے کنٹرول روم قائم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ان زلزلوں سے کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔سسما لوجی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے زلزلوں کی وجوہات معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔ اس دوران نئی دہلی سے موصولہ اطلاع میں کہا گیا کہ آج صبح6:09منٹ پر ضلع گنٹور میں بھی زلزلہ کا ہلکا جھٹکہ محسوس کیا گیا۔

Mild Quake in Guntur and Prakasam District in Andhra Pradesh

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں