ممبئی انڈر ورلڈ ڈان ابو سالم کو سزائے عمر قید - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-26

ممبئی انڈر ورلڈ ڈان ابو سالم کو سزائے عمر قید

ممبئی
پی ٹی آئی
ملک کے حوالہ کردہ سرغنہ ابو سالم کو ممبئی کے ایک بلڈر پردیپ جین کے قتل کے مقدمہ(1995)میں خصوصی عدالت ٹاڈا نے سزائے عمر قیدسنائی ہے۔ عدالت نے ابو سالم کے ڈائیور مہدی حسن کو بھی سزائے عمر قید سنائی جو ایک اور ملزم ویریندر جھمب(86 سالہ) کی سزا کو اس کیس کی تحقیقات کے مختلف مراحل کے دوران جیل میں اس کی حراست کی بالمقابل محسوب کیا گیا ہے۔ جین قتل کیس کے سلسلہ میں جھمب کو2005میں اس کی گرفتاری کے بعد تقریباً9ماہ جیل میں رکھا گیا تھا ۔ ٹاڈا عدالت کے خصوصی جج جی اے سنپ نے فیصلہ پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ’’قتل اور سازش مجرمانہ کے جرائم پر ابو سالم کو سزائے عمر قید دی جاتی ہے ۔ قبل ازیں عدالت نے مہدی حسن کو سزائے موت دینے کے استغاثہ کے مطالبہ کو مسترد کردیا ۔ پولیس نے بتایا کہ7مارچ1995کو پردیپ جین کو حملہ آوروں نے ان کے(جین کے) جو ہو بنگلہ کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا کیونکہ اس سے قبل جین نے اپنی زبردست جائیداد کا ایک حصہ ابو سالم کو دینے سے مبینہ طور پر انکا ر کردیا تھا ۔ اس وقت سے ابو سالم جھمب اور مہدی حسن کو مقدمہ کا سامنا تھا جب کہ ایک ملزم نعیم خان اور دوسرا ملزم ریاض صدیقی ، گواہ معافی یافتہ بن گئے لیکن بعد میں ریاض صدیقی ، عدالت میں منحرف ہوگیا ۔ بعد میں صدیقی کے مقدمہ کو الگ کردیا گیا۔

India gangster Abu Salem jailed for life for 20-year-old murder

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں