کولکاتا میں مفت وائی فائی سروس کو منظوری - ریلائنس کو آرڈر - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

کولکاتا میں مفت وائی فائی سروس کو منظوری - ریلائنس کو آرڈر

کولکاتا
ایس این بی
کولکاتا میں’’وائی فائی‘‘ سروس شروع کرنے کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کولکاتا کے میئر شوبھن چٹرجی نے ریلائنس گروپ کے افسروان کے ساتھ میٹنگ کی اور آج اسے ممبران میئر ان کونسل کی میٹنگ میں منظوری دے دی گئی ۔ ایم ایم آئی سی کی میٹنگ میں منظوری کے بعد کولکاتا میں’’وائی فائی‘‘ سروس کے آغاز کا آرڈر بھی جاری ہوگیا ۔ میئر شوبھن چٹرجی نے ریلائنس کو شہر میں12000پوسٹ کی تنصیب کا آرڈر دیا ۔ 12000پوسٹ میں ریلائنس مائکرو میٹر کی تنصیب کرے گی ۔ کارپوریشن کے اس اقدام سے شہریوں کو مفت میں انٹر نیٹ کے استعمال کی سہولت مل جائے گی۔

Kolkata to become fully Wi-Fi in next 2-3 months: Mamata

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں