سیکولرزم کی فتح - بی جے پی کو لو جہاد اور گھر واپسی کا سبق مل گیا - اکھلیش یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-11

سیکولرزم کی فتح - بی جے پی کو لو جہاد اور گھر واپسی کا سبق مل گیا - اکھلیش یادو

لکھنو
یو این آئی
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج قومی دارالحکومت دہلی کے اسمبلی انتخابات میں شاندار جیت کے لئے عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال کو مبارکباد دی ۔ یو پی کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے آج ٹیلی فون پر کجریوال سے بات کی اور انہیں پارٹی کی بے مثال جیت پر مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نید ہلی میں عام آدمی پارٹی کی فتح اور بی جے پی کی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیکولرزم کی جیت ہوئی ہے ۔ بی جے پی کو لو جہاد کا سبق مل گیا ہوگا، کیونکہ دہلی کے باشندوں نے بی جے پی اور ان کے فرقہ پرست نظریے کو مسترد کردیا ہے اور بہار اور اتر پردیش میں آنے والے انتخابات میں بھی بی جے پی کو افسوس کا ہاتھ ملنا پڑے گا۔ بعد ازاں خوروجہ روڈ پر سنسائن اینگریٹڈ رورل ایگری حب کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکاری ذمہ داری ہے کہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچایاجائے اور کھیت و بازار کا سیدھا رابطہ ہو، تاکہ کسانوں کو خوشحال بنایاجاسکے ۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ جب تک چینی بیرون ملک سے منگانی بند نہیں ہوگی تب تک کسانوں کی مدد کرنا بہت مشکل ہے ۔ سماجوادی پارٹی کی سرکارچاہتی ہے کہ کسانوں کو گنے کی مناسب قیمت ملے ۔ چینی ملیں بھی چلتی رہیں اور عوا م کو مناسب قیمت پر چینی دستیاب ہو ۔ انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کی سرکار پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ سرکار صرف مسلمانوں کی مدد کررہی ہے ۔ سب کو معلوم ہے کہ ہماری سرکار ہر طبقہ کو ساتھ لے کر چلتی ہے ۔ سب کو برابر کی حیثیت سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی اور سرکار کی ذمہ داری ہے کہ صوبہ میں ایسی اسکیمیں بنائی جائیں جس سے ہم پوری دنیا کے سامنے کھڑے ہوسکیں ۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں صنعتی حب کا سب سے زیادہ فائدہ ضلع بلند شہر اور گریٹر نوئیڈا کو ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لوہیا واہنی اسکیم کے تحت منتخب مواضعات کے ایک باشندے کو مکان بنانے کے لئے3لاکھ روپے دئیے جارہے ہیں ۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ صوبہ میں سماجوادی پنشن ایک کروڑ افراد کو دی جارہی ہے ۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے کہا کہ صوبہ کے عوام کے ساتھ اچھا سلوک کریں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام خوش ہوں گے تو مستقبل میں بھی ہماری ہی حکومت بنے گی۔

Love Jihad, Ghar Wapsi led BJP to its defeat: UP CM Akhilesh Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں