بی جے پی و شیوسینا میں دوبارہ جنگ کے آثار - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-11

بی جے پی و شیوسینا میں دوبارہ جنگ کے آثار

ممبئی
ایجنسی
دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کراری ہار سے این ڈی اے میں کڑواہٹ اور کھٹ پٹ شروع ہوگئی ہے ۔ شیو سینا صدر ادھو ٹھاکرے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر منگل کو واضح طور پر نشانہ کرتے ہوئے دہلی میں عام آدمی پارٹی کی تاریخی جیت کو سونامی قرار دیا اور آپ لیڈر اروند ک جریوال کو فون کرکے مبارکباد دی ۔ ٹھاکرے نے اسے براہ راست وزیر اعظم نریندر مودی کی شکست قرار دیا۔ ادھو نے کہا کہ دعوت ملی تو وہ کجریوال کے حلف لینے کے پروگرام میں جائیں گے ۔ ادھر اس سے بوکھلائے ممبئی بی جے پی کے صدر آشیش شیلار نے سخت اعتراض ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر شیو سینا کو اتنی ہی پریشانی ہے تو اسے اتحاد ختم کردینا چاہئے ۔ دہلی انتخابی نتائج کے بعد ٹھاکرے نے میڈیا سے کہا کہ یہ جمہوریت کے لئے اچھا دن ہے ۔یہ صرف لہر نہیں ہے، یہ سونامی ہے جس میں دہلی دھل گئی ۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حیرت انگیز کامیابی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ ملک کے عوام کو ہلکے میں نہیں لیاجاسکتا ۔ ٹھاکرے نے کہا کہ لوگ مایوس ہوگئے تھے ۔ یہ دہلی کے حکمرانوں کو دہلی کے عوام کی طرف سے انتباہ ہے ۔ دلی کے شہریوں نے بغیر کسی فتنہ اور دباؤ میں آئے بغیرانہوں نے جو کیا وہ اصل میں اسے محسوس کرتے تھے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹھاکرے نے سماجی کارکن انا ہزارے کے اس بیان کی حمایت کی ، جس میں انہوں نے دہلی کے نتائج کو مودی کی شکست قرار دیا تھا۔ ٹھاکرے نے کہا کہ میں ہزارے کے خیال سے متفق ہوں کہ یہ کرن بیدی کی نہیں بلکہ مودی کی شکست ہے ۔ مہاراشٹر میں بی جے پی زیر قیادت حکومت کی اتحادی شیو سینا نے کہا کہ دہلی کے نتیجے نے نہ صرف لوک سبھا انتخابات کے نتائج کو تبدیل کردیا ہے، بلکہ اس کے اشارے کہیں زیادہ بڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کجریوال کو جیت پر مبارکباد دیتا ہوں ۔ انہیں اب چھوڑنے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہئے انہیں دہلی کے عوام کی طرف سے ان میں دکھائے گئے بھروسے پر قائم رہنا چاہئے ۔

Again signs of war between BJP and Shiv Sena

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں