اسمبلیوں میں جدید تکنیک ضروری - وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھلیش یادو - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-01

اسمبلیوں میں جدید تکنیک ضروری - وزیر اعلیٰ اترپردیش اکھلیش یادو

لکھنو
ایس این بی
لوک سبھا کی اسپیکر سمترا مہاجن کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی سبھی اسمبلیوں میں جدید تکنیک کا استعمال کیاجائے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کی پیشرفت میں قانون ساز اداروں کا اہم کردار ہے اور ریاستوں کی ترقی سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے ۔ وہ آج ہفتہ کو لکھنو میں30برس بعد منعقد ہندوستان کے قانون ساز اداروں کے پریسائڈنگ افسران کی77ویں کانفرنس کی افتتاحی تقریب کو خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اتر پردیش کو بہتر قیادت فراہم کررہے ہیں کیونکہ وہ نوجوان ہونے کے ساتھ ساتھ تجربہ کار بھی ہیں اور وزیر اعلیٰ کے عہدہ پر فائز ہونے سے قبل وہ پارلیمنٹ میں بھی قنوج کی نمائندگی کرچکے ہیں اور قانون ساز اداروں کے کردار سے بخوبی واقف ہیں۔ سمترا مہاجن نے کہا کہ ملک کی سبھی اسمبلیوں میں جدید تکنیک ضروری ہوگئی ہے اور یہاں بھی پیپر لیس ہونا چاہئے اور اس کانفرنس میں ہم قانون ساز اداروں کو پیپر لیس بنانے کے ایشو پر اہم بحث کریں گے۔ انہوں نے اسپیکرس میٹ کے انعقاد کے لئے اتر پردیش اسمبلی کے اسپیکر ماتا پرساد پانڈے کو مبارکباد دی ۔ اس سے قبل انہوں نے ہندوستان میں پارلیمانی جمہویت ایک کریٹن ریزر، نام کی نمائش کا افتتاح بھی کیا ۔ کانفرن سے خطاب کرتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ آزادی کے67برسوں میں جمہوریت کی جڑیں مزید گہری ہوئی ہیں۔ ملک کے جمہوری ادارے پہلے سے زیادہ مستحکم ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی پارلیمنٹ اور مختلف قانون سازاداروں کی تاریخ ایسے پریسائڈنگ افسرانکے ناموں سے بھری ہے، جنہوں نے پارلیمانی جمہوریت کی اعلیٰ روایات کو قائم کرنے اور انہیں مستحکم بنانے کی سمت نئے گوشے پیدا کئے ہیں ۔

Assemblies to be equipped with modern techniques: Akhilesh Yadav

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں