ایران کا اپنے نیوکلیر موقف پر قائم رہنے کا عزم - خامنہ ای - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-19

ایران کا اپنے نیوکلیر موقف پر قائم رہنے کا عزم - خامنہ ای

دبئی
رائٹر
ایران کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای نے آج یہ عزم ظاہر کیا کہ ان کا ملک متنازعہ نیو کلیر پروگرام پر عائد کردہ عالمی تحدیدات کی مزاحمت کرے گا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران بین الاقوامی دباؤ کا جواب گیس کی برآمدات ختم کرتے ہوئے دے سکتا ہے ۔ دشمن تحدیدات کے کلید کو استعمال کررہا ہے تاکہ اپنے مقصد کو حاصل کیاجاسکے اور ہماری ترقی کو روک دیا جائے ۔ خامنہ ای نے تہران کے ایک جلسہ میں کہا جس کی اطلاع سر کاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے دی۔ خامنہ ای نے کہا کہ میرا یہ ایقان ہے کہ اگر ہم نیو کلیر مسئلہ پر ہدایت دینے کی اجازت دیتے رہیں تو وہ بدستور تحدیدات کو برقرا ررکھیں گے کیونکہ وہ اس کے خلاف ہیں کیونکہ وہ ہمارے انقلاب کی بنیاد ہے ۔ ایران عالمی طاقتوں جیسے امریکہ روس، چین ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی سے ایک دہے قدیم نیو کلیر پروگرام پر چلے آرہے تعطل کو دور کرنے مذاکرات میں مصروف ہے جس کے تعلق سے مغرب کو یہ خطرہ ہے کہ ہم نیو کلیر بم کے لئے استعمال کرسکتے ہیں ۔ ایران اس بات سے انکار کرتا ہے کہ اس کا یہ نیو کلیر اسلحہ بنانے کا پروگرام نہیں ہے اور وہ بین الاقوامی تحدیدات طلب کرنے کا حق دار نہیں ہے ۔ سنجیدہ کام شروع کیاجانا چاہئے ۔ ہم تحدیدات کی برخواستگی کے خواہاں ہیں اور دشمن کے مقاصد کو ناکام بنانے چاہتے ہیں ۔ اگر ہم ایسا نہیں کرتے تو دشمن ہمارے نیو کلیر پروگرام پر مزید تحدیدات عائد کرتا رہے گا ۔ اگر تحدیدات برقراررہتے بھی ہیں تو ایران اپنے پروگرام پر قائم رہے گا ۔ دنیا کے سب سے بڑی تیل کا حصہ اور گیس ایران میں ہے لہذا اگر ضروری ہوا تو گیس کی سربراہی کو روک سکتا ہے ، جس پر یوروپ اور ساری دنیا کا انحصار ہے ۔ ایران، ہرروز2.7ملین بیارل خام تیل پید اکرتا ہے جو گھریلو استعمال ہوتا ہے ۔ وہ600ملین کیوبک میٹرس ہر روز گیس بھی تیار کرتا ہے جن کے منجملہ500کیوبک میٹرس کا گھریلو طور پر استعمال کیاجاتا ہے ۔ ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ دو سال میں وہ گیس کی پیداوار کو دگنا کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں ۔ خامنہ ای نے کہا کہ امریکہ جس نے عراق اور شام میں داعش کے خلاف فضائی حملے شروع کئے ہیں تہران کو بنیاد پرست سنی اسلامی گروپ سے نمٹنے کے لئے کہا ہے لیکن انہوں نے واشنگٹن پر الزام عائد کیا کہ وہ خفیہ طور پر داعش کے جنگجوؤں کی تائید کررہا ہے ۔ انہوں نے ایرانی وزارت خارجہ کو ایک مکتوب تحریر کیا ہے جس میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ داعش کی تائید نہ کی جائے ۔ یہ نہیں جانتے ہیں کہ اس کا ثبوت تصاویر کے ذریعہ مل رہا ہے ان کی فوج داعش کی تائید کررہ ہے ، داعش پہلے ہی سے انقلابی افواج کے ہاتھوں میں ہے۔

Khamenei vows firm nuclear stand

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں