اتر پردیش اسمبلی میں لا اینڈ آرڈر پر بحث کا مطالبہ - بی ایس پی - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-20

اتر پردیش اسمبلی میں لا اینڈ آرڈر پر بحث کا مطالبہ - بی ایس پی

لکھنو
پی ٹی آئی
اتر پردیش اسمبلی میں اصل اپوزیشن بی ایس پی نے آج مطالبہ کیا کہ ریاست جرائم کے واقعات میں اضافہ پروقفہ سوالات کو روک کر بحث کی جائے ۔ ان کے اس مطالبہ کی عدم تکمیل پر بی ایس پی ارکان نے ایوان سے واک آؤٹ کردیا ۔ اسمبلی میں قائد اپوزیشن سوامی پرساد موریا نے مطالبہ کیا کہ وقفہ سوالات کو معطل کردیاجائے اور ریاست میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال پر بحث کی جائے۔ میورا نے کہا کہ ریاست میں کوئی لاء اینڈ آرڈر نہیں ہے۔ ہر طرف افراتفری پھیلی ہوئیہے ۔ قتل، لوٹ مار ، ڈاکہ زنی ، اور عصمت ریزی کے واقعات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ یہاں تک کہ ہائی کورٹ کے جج کے مکان تک میں سرقہ کی وارداشت پیش آئی ہے ۔ اس مسئلہ پر بحث ہونا چاہئے ۔ ان کے مطالبہ پر ان کی پارٹی کے ساتھی ارکان نے بھی ساتھ دیا ۔ وزیر پارلیمانی امور اعظم خان نے کہا کہ ریاست میں کہیں بھی افراتفری نہیں ہے ۔ یہ بات صرف اپوزیشن کی جانب سے پھیلائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسی اطلاعات ملی ہیں کہ چند پارٹیاں اپنی کوتاہ بینی سے سیاسی فائدہ کے لئے اس طرح کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اعظم خان نے کہا کہ بی ایس پی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے اور غیر جمہوری اندازمیں حکومت پر حملہ کررہی ہے ۔ اس پر بی ایس پی ارکان نے حکومت کے خلاف نعرہ بلند کئے اور ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔وقفہ سوالات کے دوران بھی بی ایس پی ارکان نے کسانوں کو آلو کے تخم کی عدم سربراہی پرایوان سے واک آؤٹ کیا۔ اس مسئلہ کو بی ایس پی کے رکن دھرم پال سنگھ نے ایوان میں اٹھایا تھا ۔ اس کا جواب دیتے ہوئے ریاستی وزیر شناخت یادو نے کہا کہ مارکٹ میں آلو کے تخم کی قیمت بڑھ گئی ہے ۔ آلو کے تخم کی طلب میں اضافہ سے سربراہی متاثرہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اس جواب پرعدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بی ایس پی ارکان نے کہا کہ حکومت اس مسئلہ پر سنجیدہ نہیں اور ایوان سے واک آؤٹ کیا۔

BSP stages walkout in Assembly over U.P. law and order

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں