کشمیر پاکستان کی شہ رگ - مقبوضہ کشمیر اسمبلی مشترکہ اجلاس سے نواز شریف کا خطاب - Taemeer News | A Social Cultural & Literary Urdu Portal | Taemeernews.com

2015-02-06

کشمیر پاکستان کی شہ رگ - مقبوضہ کشمیر اسمبلی مشترکہ اجلاس سے نواز شریف کا خطاب

اسلام آباد
پی ٹی آئی
پاکستان نے آج کشمیر کے ساتھ یگانگت کا سالانہ دن منایا۔ نواز شریف نے کشمیر کو ملک کی شہ رگ قرار دیا ۔ نواز شریف مظفر آباد میں پاکستان مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا کشمیر کے ساتھ بچپن سے ہی جذباتی لگاؤ رہا ہے اور کشمیری عوام کے حق کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ جو کہ پاکستان کی شہ رگ ہے۔ جنوبی ایشیاء میں پ ائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ۔ خطہ کے150کروڑ سے زائد افراد کا مستقبل کشمیر مسئلہ سے وابستہ ہے ۔ نواز شریف نے یہ بات کشمیر کے ساتھ یوم یگانگت کے موقع پر کہی ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف کوئی بھی فیصلہ حکومت پاکستان قبول نہیں کرے گی۔ مسئلہ کشمیر کا صرف ایک حل ہے کہ وہاں کے عوام کو حق خودارادیت دیاجائے۔ وہ وقت اب دور نہیں، جب بادل چھٹ جائیں گیاور کشمیری عوام آزادی کی صبح دیکھیں گے ۔ نواز شریف کے حوالہ سے ریڈیو پاکستان نے یہ بات بتائی ۔اس معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ یہ سارے ملک کامسئلہ ہے اور ہمارا عزم اس سے وابستہ ہے ۔ ہم ترقی کریں گے۔ شریف نے کہا کہ ان کی حکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیر کی تائید کا سلسلہ جاری رکھے ۔ اس دوران وزیر اعظم نواز شریف نے پاک مقبوضہ کشمیر کے کل جماعتی پارٹیوں حریت کانفرنس اے پی ایچ سی کے وفد سے مظفرآباد کے سکریٹریٹ میں ملاقات کی۔ شریف نے کہا کہ پاکستان کشمیر تنازعہ کے پر امن حل کا عزم کرچکاہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر مبنی ہے۔ ہر سال5فروری یوم کشمیر یگانگت پاک مقبوضہ کشمیر میں منایاجاتا ہے جس کے ذریعہ کشمیری عوام کی تائید کا عہد کیاجاتا ہے۔ اس دن سمینار س، احتجاجی مارچ اروتقاریر مختلف پارٹیوں اور گروپس کی جانب سے کی جاتی ہیں ۔ آئی اے این ایس کے بموجب پاکستان نے جمعرات کو پاک مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یگانگت کرنے’’یوم کشمیر‘‘ منایا۔ جیونیوز کے مطابق پاکستان میں ہر سال یوم کشمیر منایاجاتا ہے جس کے ذریعہ عالمی برادری کو، کشمیر کے حق خود اختیاری سے متعلق ان کے عہدوپیمان کی یاد دہانی کرائی جاتی ہے ۔ پاکستان کے صدر ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ آزادانہ و منصفانہ ریفرنڈم کے ذریعہ کشمیریوں کو ان کا حق خود مختاری عطا کرتے ہوئے کشمیریوں سے کیے گئے اپنے وعدے کو وفا کرے۔ کیونکہ خطہ میں دیرپا امن قائم کرنے کا یہی واحد حل ہے ۔ اس دن کی اہمیت کواجاگر کرنے کے لئے سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے مختلف پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایاگیا۔

Nawaz Sharif calls Kashmir as Pakistan's 'jugular vein'

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں